سری نگر: کانگریس کو الوداع کہہ چکے جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ابھی سے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ انتخابات میں اترنے سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اپنی پارٹی کی تشکیل کی تیاری میں ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ آئندہ 8 سے 10 دنوں میں وہ اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان بھی کردیں گے۔ ایسے میں انہوں نے عام لوگوں کے درمیان جاکر عوامی میٹنگ اور عوامی جلسے وغیرہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
کانگریس کے سابق سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے ان سبھی جماعتوں پر بھی تنقید کی ہے جو کہ صرف دہلی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے تک محدود رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چھوڑنے کے بعد میں نے ایک ہفتے تک پارٹی بنانے کے بارے میں غور کیا۔ پھر آخر میں طے کیا کہ پارٹی بناوں گا۔ انہوں نے میڈیا کو مشورہ بھی دیا کہ وہ ان کے بیان کو وقت پر دکھائیں۔ ساتھ ہی ان کے تئیں اس کے لئے شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے میرے بارے میں اچھا لکھا اور دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔Jammu and Kashmir: پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری یہ بھی پڑھیں۔Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 نہ میں واپس دلا سکتا ہوں، نہ کانگریس، نہ پوار اور نہ ممتا- بارہمولہ میں بولے غلام نبی آزاد غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی کے وقت سے میں اسٹار ہوں، لیکن کانگریس نے مجھے دو سال بٹھائے رکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں جموں وکشمیر کے لوگوں کے درمیان میں میں بہت مشہور ہوں۔ انہوں نے ان پارٹیوں پر تنقید کی جو کہ صرف پریس کانفرنس کے لئے بن کر رہ جاتی ہیں۔
کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں کئی پارٹیاں بنیں، لیکن وہ دہلی میں صرف پریس کانفرنس ہی کرنے کے لئے محدود رہ گئیں۔ وہ لوگوں کے پاس نہیں جاتیں۔ اس سے ان کو بعد میں کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے اور پارٹیاں ختم ہوجاتی تھیں۔ اس لئے میں نے لوگوں کے درمیان سے ہی پارٹی بنانے کی شروعات کی ہے۔ صبح صبح سے ہی لوگوں کا ملنے کا جماوڑہ لگنے لگتا ہے۔ سبھی لوگوں کا تعاون مل رہا ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ جو پارٹی ہوگی، لوگوں کی پارٹی ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔