اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر: غلام نبی آزاد کا دفعہ 370 کو لے کر نیا بیان، کہا: لوگوں کو کبھی گمراہ نہیں کروں گا

    جموں و کشمیر: غلام نبی آزاد کا دفعہ 370 کو لے کر نیا بیان، کہا: لوگوں کو کبھی گمراہ نہیں کروں گا

    جموں و کشمیر: غلام نبی آزاد کا دفعہ 370 کو لے کر نیا بیان، کہا: لوگوں کو کبھی گمراہ نہیں کروں گا

    Jammu and Kashmir : اننت ناگ میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اصولوں کے پابند ہیں اور وہ کبھی لوگوں کو گمراہ نہیں کریں گے اور اس کیلئے انہیں اپنی جان کی بھی فکر نہیں ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    جموں و کشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ دفعہ 370 واپس نہیں آئے گا ، بلکہ اس کیلئے جو جدوجہد کرنی پڑے گی وہ ناممکن ہے۔ اننت ناگ میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اصولوں کے پابند ہیں اور وہ کبھی لوگوں کو گمراہ نہیں کریں گے اور اس کیلئے انہیں اپنی جان کی بھی فکر نہیں ہے ۔ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران جمعرات کو اپنی آخری عوامی ریلی سے اننت ناگ میں خطاب کیا۔ ریلی کے دوران غلام نبی آزاد نے جہاں لوگوں کا تعاون طلب کیا تو وہیں جموں و کشمیر کی سیاست میں واپس لوٹنے کے اپنے سیاسی فیصلے کا بھی دفاع کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سیاست میں سرگرم تھے، لیکن جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال نے انہیں واپس لوٹنے کیلئے مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو لے کر ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ دفعہ 370 واپس نہیں آئے گا، لیکن اس کیلئے جو اقدامات درکار ہیں وہ فی الحال کسی کے بس میں نہیں ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: اننت ناگ کے دو اسکالر دوست بنے بے روزگاروں کیلئے مشعل راہ، جانئے کیسے


    آزاد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بندوق کی وکالت نہیں کی، کیونکہ بندوق سے کبھی بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے بندوق کا سہارا لیا وہ آج تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو مزید مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ آزاد نے کہا کہ کشمیر میں بندوق کی وجہ سے 3 لاکھ بچے یتیم ہو گئے، لاکھوں لوگ مر گئے اور ہزاروں خواتین بیوہ ہوگئیں ۔ ایسے میں جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وہ ہمیشہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے، لینڈ اور جاب ریزرویشن ان کی اولین ترجیحات میں ہوں گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: تین بچوں کی ماں نے دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ امتحانات میں کیا ٹاپ


    غلام نبی آزاد نے ان کو دھمکی موصول ہونے کے حوالے سے کہا کہ وہ کبھی بھی قومی سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال سے حالیہ وقت میں نہیں ملے ہیں اور اجیت ڈوبھال کے ساتھ ان کے روابط ان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے خواہ اس کیلئے ان کی جان کو بھی خطرہ کیوں نہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان پر کئی مرتبہ ملی ٹینٹوں نے حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور وہ ہمیشہ محفوظ رہے اور اگر اس بار ان کے اصولوں کی بنیاد پر انہیں موت بھی دی جائے گی تو وہ قدرت کی مرضی ہو گی۔ لیکن وہ کسی بھی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آزاد نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ اپنی پارٹی کا نام بھی ظاہر کردیں گے۔

    ریلی سے جی ایم سروری، تاج محی الدین، گلزار وانی، امین بٹ، عنایت اللہ، منظور گنائی، غلام نبی رتن پوری سمیت دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ کئی ڈی ڈی سی میمبران اور نئے سیاسی چہروں نے اس موقع پر آزاد خیمے میں شمولیت اختیار کی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: