نئی دہلی: غلام نبی آزاد کے کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بارے میں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پہلے ان پر پیار برستا تھا، لیکن اب عزت بھی نہیں مل رہی ہوگی۔ غلام نبی آزاد کے کانگریس سے باہر نکلنے کے بارے میں اپنی رائے رکھتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب کانگریس کے 32 سینئر لیڈران نے اعلیٰ کمان کو خط لکھا تو کانگریس حیران رہ گئی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق، فاروق عبداللہ نے کہا کہ لیکن کانگریس کی تاریخ میں ایسا پہلے بھی ہوا ہے، اس سے کانگریس مزید مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ غلام نبی آزاد اندرا گاندھی کے وقت سے کابینہ وزیر تھے۔ اس وقت بھی وہ سونیا گاندھی کے بہت قریبی تھے۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ ایسا کیا ہوگیا کہ غلام نبی آزاد کو اتنا بڑا فیصلہ لینا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں۔غلام نبی آزاد نے چھوڑا Congress کا ساتھ، 5صفحات پر مشتمل خط لکھ سونیا گاندھی کو بھیجا استعفیٰ واضح رہے کہ اس سے پہلے آج غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت سبھی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو لکھے استعفیٰ کے خط میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ بڑے افسوس اور بے حد بھرے دل کے ساتھ میں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے اپنا تقریباً 50 سال پرانا ناطہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے غلام نبی آزاد کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے وقت میں کانگریس پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جب پورے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تقسیم کاری پالیسی کے خلاف لڑنے جا رہی ہے۔
سابق مرکزی وزیر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اپنے 5 صفحات پر مشتمل خط میں کہا کہ راہل گاندھی کی ناپختگی نے انہیں کانگریس چھوڑنے پرمجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے بڑے فیصلے ان کے سیکورٹی گارڈ اور پی اے لیتے ہیں۔ اپنے طویل استعفی والے خط میں، غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے لئے راہل گاندھی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔