உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غلام نبی آزاد نے BJP میں شامل ہونے سے کیا انکار، کہا- جموں وکشمیر میں جلد نئی پارٹی بناوں گا

    غلام نبی آزاد نے بی جے پی میں شامل ہونے سے کیا انکار

    غلام نبی آزاد نے بی جے پی میں شامل ہونے سے کیا انکار

    Ghulam Nabi Azad Latest News, Jammu Kashmir News: واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے تقریباً پانچ دہائی کے بعد جمعہ کے روز پارٹی کو الوداع کہہ دیا اور دعویٰ کیا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت اب ‘مکمل طور پر برباد‘ ہوچکی ہے اور اس کی قیادت داخلی انتخابات کے نام پر ’دھوکہ‘ کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس سے استعفیٰ دینے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) نے جمعہ کو کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں جلد ہی اپنی نئی پارٹی بنائیں گے۔ غلام نبی آزاد نے یہاں کہا کہ وہ اپنے حامیوں اور لوگوں سے ملاقات کرنے کے لئے جلد ہی جموں وکشمیر جائیں گے۔ غلام نبی آزاد نے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کے بعد ٹی وی چینلوں سے کہا، ’میں جلد ہی جموں وکشمیر جاوں گا۔ میں جموں وکشمیر میں جلد ہی اپنی پارٹی بناوں گا۔ میں بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں‘۔

      ملک کی سب سے بڑی پارٹی برباد ہوچکی ہے

      واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے تقریباً پانچ دہائی کے بعد جمعہ کو پارٹی کو الوداع کہہ دیا اور دعویٰ کیا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت اب ‘مکمل طور پر برباد ہوچکی ہے‘ اور اس کی قیادت داخلی انتخابات کے نام پر ’دھوکہ‘ دے رہی ہے۔

      بچکانے برتاو کا لگایا الزام

      انہوں نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی پر ‘نادان اور بچکانہ رویہ‘ کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ اب سونیا گاندھی صرف برائے نام لیڈر رہ گئی ہیں کیونکہ فیصلے راہل گاندھی کے ‘سیکورٹی گارڈ اور ذاتی اسٹاف‘ کرتے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے اپنے استعفیٰ نامہ میں غلام نبی آزاد نے کئی بڑی باتیں کہیں۔ ان میں سے کچھ ایسی باتیں بھی تھیں جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی طرح نئی پارٹی بناسکتے ہیں اور انہوں نے اس کی تصویر صاف کردی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Ghulam Nabi Azad نے آخر کیوں 50 سال بعد کانگریس اور راہل گاندھی سے حاصل کی آزادی

      یہ بھی پڑھیں۔

      غلام نبی آزاد سے جیوترادتیہ سندھیا تک، یہ ہے کانگریس کا ہاتھ چھوڑںے والے 11 لیڈران کی فہرست

      یہ بھی پڑھیں۔

      غلام نبی آزاد کے استعفیٰ پر فاروق عبداللہ نے کہا- پہلے خوب پیار برستا تھا، اب عزت نہیں ملتی ہوگی 

      غلام نبی آزاد نے ملک کی سب سے پرانی پارٹی سے باہر نکلنے کا دن اچھی طرح سے اور بہت سوچ سمجھ کر منتخب کیا۔ انہوں نے 50 سال کی لمبی اننگ کھیلنے کے بعد جمعہ کو پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ غلام نبی آزاد کی آزادی نے پارٹی کو ایسی حالت میں لاکر چھوڑ دیا ہے، جہاں وہ نہ صرف کئی ٹکڑوں میں بکھری ہوئی ہے، بلکہ پارٹی میں کئی گانٹھیں بھی ہیں۔ غلام نبی آزاد نے پہلی بار لوک سبھا الیکشن اس وقت لڑا، جب اندرا گاندھی نے انہیں بلایا اور ایک کشمیری کو مہاراشٹر جاکر الیکشن لڑنے کے لئے کہا۔ وہ کبھی ‘نہ‘ نہیں کہہ سکتے تھے، اس لئے انہوں نے الیکشن لڑا اور جیتے بھی۔ یہی وہ وقت تھا، جب غلام نبی آزاد نے کانگریس اور گاندھی فیملی کے بڑے وفادار ہونے کا ٹیگ حاصل کیا۔

      غلام نبی آزاد کانگریس کے ان چنندہ لیڈران میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اندرا گاندھی سے لے کر راجیو گاندھی تک اور پھر سونیا گاندھی کے ساتھ کام کرتے ہوئے بڑی آسانی سے ان کے کام کرنے کے طریقہ کار میں خود کو ڈھال لیا، لیکن راہل گاندھی اکلوتے ایسے شخص رہے، جن کے ساتھ وہ کبھی مطمئن نہیں تھے۔ اس بارے میں، حال ہی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ یہ مان لینا غلط ہے کہ وہ ‘نسل کے فرق اور تبدیلی کی وجہ سے راہل گاندھی اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر مطمئن تھے۔ کیونکہ جب راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی نے پارٹی کا کام کاج سنبھالا، تو وہاں بھی وہی نسل کی تبدیلی تھی‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: