ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا- کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے کانگریس

غلام نبی آزاد نے کہا: 'ہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کرکے آگے بڑھے ہیں، ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے، ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے'۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا- کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے کانگریس
جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا- کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے کانگریس

جموں: کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم کبھی اقتدارکے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو کام میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جموں وکشمیر میں ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ سرکار 7 برسوں میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے متعلق جو کچھ ہم اخباروں اور ٹیلی ویژن پر پڑھتے سنتے ہیں، زمینی سطح پر وہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر سینئر پارٹی لیڈران بھی موجود تھے۔


غلام نبی آزاد نے کہا: 'ہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کرکے آگے بڑھے ہیں، ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے، ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے'۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں نے جو کام ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ حکومت وہ کام سات برسوں میں بھی نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا: 'سات برسوں کے دوران یہاں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ میں جب آج یہاں گاندھی نگر سے آ رہا تھا تو راستے میں ایک بورڈ دیکھا، جس پر لکھا تھا 'اسمارٹ سٹی جموں' میں یہ بورڈ پڑھ ہی رہا تھا کہ میری گاڑی کے پہیے ایک گڈ ھے میں چلے گئے جو اسی بورڈ کے نزدیک تھا'۔


 غلام نبی آزاد نے کہا: 'ہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کرکے آگے بڑھے ہیں، ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے، ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے'۔
غلام نبی آزاد نے کہا: 'ہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کرکے آگے بڑھے ہیں، ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے، ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے'۔


ان کا کہنا تھا: 'اخباروں، ٹیلی ویژن پر ہم جموں و کشمیر کی ترقی کے بارے میں بہت پڑھتے سنتے ہیں لیکن کوئی میڈیا یا حکمران جماعت کا لیڈر مجھے دکھائے کہ کہاں کیا ہوا ہے'۔ انہوں نے کہا: 'میں نے اپنے ڈھائی برسوں میں سپر اسپیشلٹی اسپتال، گولف کلب، ڈینٹل کالج، یاتریوں کے لئے صرف تین ماہ میں یاتری نواس بنائے، اس کے علاوہ بھی بہت تعمیراتی کام کئے جو مجھے زبانی یاد نہیں ہیں'۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دربار مو کی روایت کو بھی ختم کیا، جس سے جموں کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس روایت سے کشمیر کے بجائے جموں کو زیادہ فائدہ تھا اور یہ روایت پنڈت نہرو یا اندرا گاندھی نے نہیں بلکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے سال 1925 میں شروع کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جموں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بشمول بجلی اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ جموں کے لوگوں کی تعریفیں کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ جموں میں جموں وکشمیر اور لداخ کے 22 اضلاع کے لوگوں کے گھر ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ برداشت کرنے کی کس حد تک طاقت رکھتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 10, 2021 11:26 PM IST