اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی یوں ہی کسی کے لئے آنسو نہیں بہاتے

    جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی یوں ہی کسی کے لئے آنسو نہیں بہاتے

    جموں وکشمیر: غلام نبی آزاد نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی یوں ہی کسی کے لئے آنسو نہیں بہاتے

    کانگریس پارٹی سے علیحدہ ہونے کے بعد غلام نبی آزاد اُن پر ہو رہی تنقید کا جواب تُرکی بہ تُرکی دے رہے ہیں۔ جے رام رمیش کی طرف سے ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں مودی کا سپاہی کہے جانے پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کی یہ لیڈرشپ کانگریس مُکت بھارت کے لئے کام کرتی رہی ہے اور اصل میں یہی بریندر مودی کے وفادارسپاہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Srinagar, India
    • Share this:
      سری نگر: کانگریس پارٹی سے علیحدہ ہونے کے بعد غلام نبی آزاد اُن پر ہو رہی تنقید کا جواب تُرکی بہ تُرکی دے رہے ہیں۔ جے رام رمیش کی طرف سے ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں مودی کا سپاہی کہے جانے پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کی یہ لیڈرشپ کانگریس مُکت بھارت کے لئے کام کرتی رہی ہے اور اصل میں یہی بریندر مودی کے وفادارسپاہی ہیں۔ آزاد پرہو رہی تنقید اور نریندر مودی کے ساتھ ان کی دوستی کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ نریندر مودی نے ان کے لئے آنسو بہائے اور انھیں لگتا ہے کہ کچھ تو انھوں نے اچھا کیا ہوگا۔

      غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسی عام انسان کے لئے آنسو نہیں بہاتے۔ غلام نبی آزاد بُدھ کو سرینگر میں میڈیا کے سوالوں خا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی موجودہ لیڈرشپ شاہی راج پہ یقین رکھتی ہے، جو انھیں منظور نہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ گروپ 23 کے لیڈروں کے ساتھ مل کر قومی سطح پر کوئی نئی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ قومی سطح پر الگ پارٹی بنانے کے لئے مضبوط ارادہ ہونا چاہیئے۔

      جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق کئی لوگ کانگریس میں ہی گُھٹ گُھٹ کے جینا چاہتے ہیں لیکن الگ ہارٹی بنانے کی ہمت نہیں رکھتے جیسا انھوں نے کیا۔ دفعہ 370 کے بارے میں اُن کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ لوگوں کو سبز باغ نہیں دکھانا چاہتے لیکن اگر کوئی دفعہ 370 واپس لا سکتا ہئے تو وہ اُس لیڈر یا پارٹی کے پیچھے چلنے کو تیار ہیں۔ غلام نبی آزاد کے مطابق دفعہ ۳۷۰ بی جے پی کے دور حکومت میں ممکن نہیں۔

      واضح رہےکہ غلام نبی آزاد نے ابھی صرف اتنا اعلان کیا ہئے کہ وہ الگ پارٹی جموں کشمیر میں بنابا چاہتے ہیں۔ وہ سری نگر میں پچھلے تین دن سے کئی وفود سے ملاقات کررہے ہیں۔ کشمیر وادی میں انھوں نے  بارہمولہ میں اجلاس کیا اور دوسرا اجلاس  اننت ناگ  میں کررہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: