غلام نبی آزاد نے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کو بھیجا 2 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس، جانیے کیا ہے معاملہ؟
غلام نبی آزاد نے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کو بھیجا 2 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس، جانیے کیا ہے معاملہ؟
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے رام رمیش (نوٹس وصول کنندہ)...آپ قومی سطح پر ان کی (آزاد) کی بڑھتی ہوئی عزت اور ساکھ کو داغدار کرنے اور نقصان پہنچانے کے ہمیشہ مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔
ڈیموکریکٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے جمعہ 24 فروری کو کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سابق کانگریس لیڈر نے گلام ، میر جعفر اور ووٹ کاٹنے والا کہنے پر جئے رام رمیش کو نوٹس بھیجا ہے۔ آزاد کے قانونی مشیر نریش کمار گپتا کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس مین آزاد کی ’بے داغ امیج‘ کو نقصان پہنچانے کے لیے 25 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے رام رمیش (نوٹس وصول کنندہ)...آپ قومی سطح پر ان کی (آزاد) کی بڑھتی ہوئی عزت اور ساکھ کو داغدار کرنے اور نقصان پہنچانے کے ہمیشہ مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازے جانے کے فوراً بعد، آپ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بار بار 'غلام' کا لفظ استعمال کیا تاکہ دوسروں کی رائے میں ان کی تذلیل کی جا سکے۔ گپتا نے نوٹس میں کہا کہ رمیش نے جان بوجھ کر آزاد کو بدنام کرنے کے لیے ایسا کیا۔ نوٹس میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ نریش کمار گپتا نے نوٹس میں کہا کہ جئے رام رمیش نے غلام لفظ کا استعمال (Slave) کے طور پر کیا ہے۔ یہ سیاستداں کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر کیا گیا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمیش نے اپنے بیانوں کے ذریعے سے آئی پی سی کی دفعہ 500 کے تحت جرم کیا ہے اور معاوضہ کی ادائیگی کرنے کے لیے وہ جواب دہ ہے۔
آزاد کی امیج خراب کرنے کی کوشش! نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آزاد کے خلاف اخباری بیانات میں دیے گئے بیانات بدنیتی پر مبنی تھے جو آزاد کے لیے "ذہنی درد، اذیت، ایذا رسانی" کا باعث بنا اور ان کی شبیہ کو داغدار کیا، جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ گپتا نے رمیش کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانونی نوٹس کی وصولی کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر میڈیا کے ذریعے یا کسی بھی قسم کی بات چیت کے ذریعے غیر مشروط معافی مانگیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔