Azad resignation:جموں میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے غلام نبی آزاد،15ستمبر کو ہوسکتا ہے پارٹی کا اعلان
Azad resignation: آزاد کے قریبیوں نے بتایا کہ ان کے جموں آنے پر طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں کے علاوہ کانگریس کے کئی بڑے قائدین آزاد کے ساتھ آسکتے ہیں۔
Azad resignation: کانگریس سے استعفیٰ دینے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد جموں سے پورے ملک کو اپنا دبدبہ دکھائیں گے۔ وہ یہاں چار سے چھ ستمبر تک رہیں گے۔ اس دوران ان کے اجلاس بھی ممکن ہے۔ حالانکہ ابھی مقام طئے نہیں ہے۔ کانگریس چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عوامی پروگرام میں وہ شامل ہوں گے۔ 15ستمبر تک نئی پارٹی کی تشکیل کی تیاری ہے۔
آزاد کے استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جموں ڈویژن کے تمام 10 اضلاع سے آزاد حامیوں کو اکٹھا کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ کانگریس کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں بی جے پی، این سی، پی ڈی پی، اے اے پی کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ آزاد کے پاس اب بھی طاقت ہے۔ آزاد کے قریبی ساتھی اور ریاست کے سابق ایم ایل اے جگل کشور شرما نے بتایا کہ آزاد 4 سے 6 ستمبر تک جموں میں ہوں گے۔ اس کے بعد غلام نبی آزاد وادی چناب کا وہ دورہ کرنے جائیں گے۔ فی الحال کتنے دنوں کا دورہ ہوگا، ابھی یہ طئے نہیں ہے لیکن پہلی مرتبہ ان کے جموں پہنچنے پر زبردست استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ چار ستمبر کو جموں میں اجلاس بھی ہوگا۔ اجلاس کے لئے جگہ کا تعین ایک دو دن میں کرلیا جائے گا۔
غلام نبی آزاد کے قریبیوں نے بتایا کہ ان کے جموں آنے پر طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں کے علاوہ کانگریس کے کئی بڑے قائدین آزاد کے ساتھ آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے لیڈر بھی ان کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔