کشمیر میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، یوپی-بہار کے دو لوگوں کو دہشت گردوں نے مارا
کشمیر میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، سری نگر میں دہشت گردوں نے گول گپے والے کی جان لے لی
Jammu Kashmir Latest News: کشمیر کے سینئر پولیس افسر وجے کمار نے بتایا کہ ’سری نگر کے عید گاہ علاقے میں دہشت گردوں نے ایک غیر مقامی تاجر اروند کمار کا قتل کردیا‘۔
سری نگر: وادی کشمیر کے سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں ہفتے کی شام 'ٹارگٹ کلنگ' کے دو واقعات میں دو غیر مقامی مزدور مارے گئے ہیں۔ دو غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے ساتھ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں 'ٹارگٹ کلنگ' کے واقعات میں مارے جانے والے غیر مقامی مزدوروں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ 'ٹارگٹ کلنگ' کے تازہ واقعات سری نگر کے صفا کدل اور پلوامہ کے کاکہ پورہ میں رونما ہوئے ہیں۔ سری نگر کے صفا کدل علاقے میں عید گاہ کے نزدیک نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک چھاپڑی فروش کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام عید گاہ کے نزدیک اربند کمار شاہ نامی چھاپڑی فروش پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کے ضلع بانکا سے تعلق رکھنے والے اربند کمار کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اربند کمار کے سر کو نشانہ بنا کر گولی چلائی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔
J&K: An incident of firing reported at Eidgah area of Old Srinagar city. Details awaited.
دریں اثنا ضلع پلوامہ کے لتر کاکہ پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک کارپینٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مہلوک کارپینٹر کی شناخت اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے رہنے والے صغیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کہا گیا: 'پلوامہ میں ایک دہشت گردانہ واقعے میں سہارنپور یو پی سے تعلق رکھنے والے مزدور صغیر احمد زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے'۔
کشمیر کے سینئر پولیس افسر وجے کمار نے بتایا کہ ’سری نگر کے عید گاہ علاقے میں دہشت گردوں نے ایک غیر مقامی تاجر اروند کمار کا قتل کردیا‘۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بہار کے باشندہ اروند کمار کو دہشت گردوں نے عید گاہ میں ایک پارک کے باہر گولی ماری۔ انہوں نے بتایا کہ اروند کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اروند کمار ساہو کا قتل ایسے دن ہوا جب پولیس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سری نگر میں اقلیتی طبقے کے اراکین کی گزشتہ ہفتے ہوئے قتل میں شامل تین دہشت گردوں کو 24 گھنٹے کے وقفے میں مار گرایا۔
Strongly condemn today’s attack on a street vendor who sadly succumbed. Such unfortunate incidents only reinforce the immediate need to reach out to the people of J&K by initiating a constructive dialogue.
اس حادثہ کے بعد جموں وکشمیر کی سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے اس کی مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ایک سڑک تاجر پر ہوئے اس طرح کے حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کی بدقسمتی والے حادثے صرف مثبت بات چیت کے ذریعہ ہی روکی جاسکتی ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔