உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماسکو میں Gold Medal جیت کر وطن واپس لوٹی ووشو اسٹار سعدیہ طارق، ترنگے کی شان میں کہی بڑی بات

    Youtube Video

    ووشو کے قومی چیف کوچ کلدیپ ہانڈو، جے اینڈ کے ووشو ایسوسی ایشن کے صدر وجے صراف اور دیگر ممبران نے سعدیہ طارق کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ کلدیپ ہانڈو نے امید ظاہر کی کہ سعدیہ دسمبر میں چین میں منعقد ہونے والے یوتھ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ریاست جموں و کشمیر اور ملک ہندوستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگی۔

    • Share this:
      سرینگر:ماسکو میں ووشو اسٹارز چیمپئن شپ(Wushu Stars Championship)میں حصہ لے کر گولڈ میڈل جیتنے والی جموں و کشمیر کی سعدیہ طارق(Sadia Tariq)بدھ کو نئی دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچیں۔ سعدیہ طارق کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سعدیہ مداحوں کو دیکھ کر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ سعدیہ نے کہا کہ ترنگے کے نیچے کھیلنا ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ سری نگر (Srinagar) کی رہنے والی سعدیہ نے جونیئر کیٹیگری کے فائنل میں مقامی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔


      سعدیہ نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔سب کی نظریں مستقبل میں بھی اس انٹرنیشنل میڈلسٹ پر ہوں گی۔ سعدیہ نے حال ہی میں جالندھر میں 20 ویں جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جموں و کشمیر کی ووشو ٹیم نے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، 15 سالہ سعدیہ طارق کو گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ جموں و کشمیر ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مبارکباد دی۔

      یہ بھی پڑھیں
      Jammu & Kashmir: ’تعلیم اور مستقل پر توجہ دیں، اشتعال انگیزی سے گریز ضروری‘

      یہ بھی پڑھیں:
       ایشین الپائن اسکیئنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے دو کشمیری سکی ایتھلیٹس
      ووشو ایسوسی ایشن کو یوتھ ایشین گیمس میں سعدیہ سے امیدیں

      ووشو کے قومی چیف کوچ کلدیپ ہانڈو، جے اینڈ کے ووشو ایسوسی ایشن کے صدر وجے صراف اور دیگر ممبران نے سعدیہ طارق کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ کلدیپ ہانڈو نے امید ظاہر کی کہ سعدیہ دسمبر میں چین میں منعقد ہونے والے یوتھ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ریاست جموں و کشمیر اور ملک ہندوستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگی۔ سب کی نظریں مستقبل میں بھی اس انٹرنیشنل میڈلسٹ پر ہوں گی کہ سعدیہ نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: