ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

خوش خبری! جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 13 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز

تجارت اور صنعت کی وزارت نے حال ہی میں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 5 اگست سے لے کر 31 دسمبر 2019 تک جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی 44 تجاویز ملی ہیں۔

  • Share this:
خوش خبری! جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 13 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) والوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے۔ جلد ہی انہیں اپنے ہی صوبے میں روزگار کے سینکڑوں مواقع ملنے لگیں گے۔ اور یہ سب ممکن ہو گا نجی کمپنیوں کے ہزاروں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے۔ آرٹیکل 370 (Article 370) ہٹنے کے بعد سے صرف پانچ ماہ میں سرمایہ کاری کی درجنوں تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اب جموں وکشمیر والوں کو روزگار کے لئے اپنے گھر اور شہر کو چھوڑ کر جانا نہیں پڑے گا۔


تجارت اور صنعت کی وزارت نے حال ہی میں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 5 اگست سے لے کر 31 دسمبر 2019 تک جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی 44 تجاویز ملی ہیں۔ یہ سبھی تجاویز 13120 کروڑ روپئے کی ہیں۔ سبھی تجاویز کی الگ الگ محکموں میں جانچ چل رہی ہے۔ جانچ پوری ہوتے ہی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی جائے گی۔


طیارہ کا راستہ تبدیل کئے جانے کے بعد تین مرکزی وزرا پہنچے جموں ۔ علامتی تصویر


داخلی امور کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے ایک بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 5 اگست 2019 سے لے کر 24 جنوری 2020 کے درمیان جموں وکشمیر میں 173 دن میں صرف 22 سیکورٹی اہلکار ہی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 13 فروری 2019 سے 4 اگست تک 82 جوان شہید ہوئے تھے۔ دوسری طرف 370 ہٹنے کے بعد سے 32 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تو وہیں 10 کو زندہ پکڑا گیا ہے۔
First published: Mar 05, 2020 12:35 PM IST