کشتواڑ: جموں وکشمیر میں دہشت گردی سے متعلق کچھ علاقوں میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس کے جنرل ڈائریکٹر (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتواڑ سے دہشت گردی پوری طرح سے ختم ہوچکی ہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کشتواڑ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔ ایک دو جگہ اگر بچی ہوں گی تو اسے بھی جلد ختم کردیا جائے گا، اس کے لئے 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔
جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں پر ہماری گہری نظر بنی ہوئی ہے۔ ہم نے سوشل میڈیا پر 24 گھنٹے نظر رکھی ہوئی ہے۔ کوئی بھی غلط نہیں کرسکے گا۔ یہاں حریت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن اب یہ پاکستان میں سرگرم ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ان کی بند سے متعلق جو کال آتی ہے، یہاں تک کہ لوگوں نے اسے مسترد کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کے بعد سے یہاں کا ماحول بدل رہا ہے اور امن قائم ہے۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں پر ہماری گہری نظر بنی ہوئی ہے۔
مدارس پر پولیس کی گہری نظرمدارس کی سرگرمیوں سے متعلق جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہاں پر جو مدارس ہیں، ان میں سبھی خراب نہیں ہے۔ کچھ بہت اچھے بھی ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔ یہاں پر کچھ مدارس ایسے ہو سکتے ہیں، جہاں پر کچھ غلط کام ہوسکتے ہیں اور ان پر ہماری گہری نظر بنی ہوئی ہے۔
مسلسل مہم چلاکر دہشت گردانہ نیٹ ورک تباہواضح رہے کہ کشتواڑ وہ علاقہ ہے، جہاں پر دہشت گردانہ واردات کے ساتھ پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں نے اپنا مضبوط نیٹ ورک بنالیا تھا۔ اس کے بعد جموں وکشمیر پولیس، فوج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی آر پی ایف) نے یہاں کئی مہم چلائی۔ خفیہ رپورٹوں کی بنیاد پر دہشت گردانہ نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی جموں وکشمیر سے دہشت گردانہ نیٹ ورک کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے۔ یہی وجہ ہے کہ کشتواڑ جیسے علاقے اب دہشت گردانہ سرگرمیوں سے پاک ہو رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔