ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر:کپواڑہ میں پولیس کےلیے راحت کی خبر، پولیس افسرکاٹیسٹ پایاگیانگیٹیو، جمعہ کو 14معاملے آئے سامنے

کپواڑہ میں کل جس پولیس افسر کا بیٹا کویڈ مثبت پایا گیا تھا وہ خود آج منفی پایا گیا۔

  • Share this:
جموں کشمیر:کپواڑہ میں پولیس کےلیے راحت کی خبر، پولیس افسرکاٹیسٹ پایاگیانگیٹیو، جمعہ کو 14معاملے آئے سامنے
پولیس افسر کا بیٹا کویڈ مثبت پایا گیا تھا

جموں کشمیر میں کویڈ 19سے متاثر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہیے۔جمعہ کو مزید 14 افراد ناول کرونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ متاثرہ افراد میں سب سے زیادہ تعداد بانڈی پورہ ضلع سے رہی۔ یہاں 9 افراد کویڈ 19 میں مبتلا پائے گئے۔کپواڑہ سے 2 اور جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے 3 افراد کویڈ مثبت پائے گئے۔ادھر جمعہ کو ضلع بارہ مولہ کے سوپور علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ۔اسی دوران جموں کے 4 مریض صحت یاب ہوئے اور انھیں اسپتال سے رخصت کیا گیا۔جموں کشمیر میں کل ملا کے اب تک 42 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 29 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 13 کا تعلق جمع۔ صوبہ سے ہئے۔


آج مثبت پائے 9 مریضوں کے ساتھ بانڈی پورہ میں مثبت پانے والوں کی کل تعداد 75 ہوگئی ہئےجن میں سے 11 ابھی تک صحتیاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہیے۔سرینگر میں 78' بارہ مولہ میں 42 اور کپواڑہ میں 27 کویڈ مثبت کیس پائے گئے ہیں کپواڑہ میں کل جس پولیس افسر کا بیٹا کویڈ مثبت پایا گیا تھا وہ خود آج منفی پایا گیا۔ اس خبر سے پولیس افسران کو کافی راحت ملی کیونکہ پولیس افسر کے بیٹے کے کویڈ مثبت آنے کے بعد چالیس کے قریب پولیس اہلکاروں کو کورنٹاین مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔

First published: Apr 17, 2020 10:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading