جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آگ کی تین ہولناک وارداتوں میں سرکاری عمارت اور رہائشی گھر جل کر خاکستر
جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آگ کی تین ہولناک واردات میں سرکاری عمارت اور رہائشی گھر جل کر خاکستر
Jammu and Kashmir News : بدھ کے روز ضلع اننت ناگ میں آگ کی تین واردات رونما ہویئں۔ اس سرکاری عمارت کے علاوہ دو رہائشی گھر اور ایک گئو خانہ بھی آگ کی نذر ہو گئے اور ایک فائر بریگیڈ اہلکار سمیت تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
جموں و کشمیر: اننت ناگ کے جوگی گنڈ اچھہ بل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں محکمہ سریکلچر کی ایک بلڈنگ پوری طرح سے جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام دیر گئے اچانک مزکورہ سرکاری عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور فوری طور پر پوری بلڈنگ آگ کے شعلوں میں زد گئی۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور نزدیکی ملازمین نے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔ بعد میں فائر بریگیڈ عملے کی کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور نزدیک کی دیگر عمارتوں اور پیڑوں کو بچا لیا گیا۔
سریکلچر محکمہ کی اس بلڈنگ میں میٹیریل اور دیگر اشیاء موجود تھی اور بتایا جا رہا ہے کہ ان اشیاء اور دیگر چیزوں کی مالیت لاکھوں روپے کی تھی۔ جبکہ مذکوہ عمارت محکمہ ابریشم کی مین بلڈنگ تھی، جہاں سے محکمہ کا کام کاج چلتا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز ضلع اننت ناگ میں آگ کی تین واردات رونما ہویئں۔ اس سرکاری عمارت کے علاوہ دو رہائشی گھر اور ایک گئو خانہ بھی آگ کی نذر ہو گئے اور ایک فائر بریگیڈ اہلکار سمیت تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
اننت ناگ کے وتر ہال دیالگام علاقے میں ایل پی جی سلینڈر کے دھماکے سے ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی بروقت کارروائی سے اگرچہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم اس واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ مکان میں موجود ساری اشیاء بھی آگ کی نظر ہو گئی۔ آگ بجھانے کی کاروائی کے دوران دو مقامی اشخاص اور فائر بریگیڈ عملے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اننت ناگ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسی طرح کی تیسری واردات میں اننت ناگ کے ہٹی گام بجبہاڑہ میں ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ جبکہ گھر میں موجود سارا سامان بھی آگ کی نذر ہو گیا۔ ہٹی گام کے لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز پر دیر سے آنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا تھا۔ ادھر لوگوں نے انتظامیہ سے آگ متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔