پلوامہ: جموں وکشمیر پروجکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے دفتر پر تالہ لگا دیا گیا۔ نجی عمارت میں قائم سرکاری آفس کا کرایہ چار برسوں سے ادا نہ کرنے پر عمارت کے مالک نے پورے آفس کو بند کردیا۔ پریچھو پلوامہ میں قائم جے کے پی سی سی آفس کی عمارت پرکرایہ نہ ادا کرنے پر مالک مکان نے تالہ لگا دیا گیا۔
جے کے پی سی سی پلوامہ کے ڈی جی ایم آفس پریچھو پلوامہ میں گزشتہ کئی برسوں سے نجی عمارت میں قائم ہے، لیکں گزشتہ چار برسوں سے عمارت کے مالک کو جے کے پی سی سی کی جانب سے کسی قسم کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مجبور ہوکر عمارت کے مالک فاروق احمد نے دو منزلہ عمارت پر تالہ لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
روس - یوکرین جنگ: 14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے چھوڑا ملک، مغربی ممالک کو ولادیمیر پتن کی وارننگ
فاروق کا کہنا ہے کہ 2018 سے پلوامہ سے لے کر سری نگر اس نے کرایہ کی ادائیگی کے حوالے سے کئی چکرکاٹے ہیں، لیکن جے کے پی سی سی کی جانب سے کرایہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متحلقہ محکمہ نے عمارت کی حالت بھی کافی خستہ کردی ہے۔ اس حوالے سے جب موقع پرکچھ میڈیا نمائںدوں جے کے پی سی سی آفس پہنچے تو وہاں موجود جے کے پی سی سی کے ڈی جی ایم سمیت سبھی ملازمین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔
تاہم ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ مسئلے کو فی الحال حل کردیا گیا ہے۔ تاہم ڈی سی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ جے کے پی سی سی ملازمین کی بدسلوکی افسوسناک سے تعبیر کردیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔