உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت ایڈمنسٹریشن سیکریٹریز کی طرف سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہفتہ وار رپورٹ کرے گی طلب

    حکومت ایڈمنسٹریشن سیکریٹریز کی طرف سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہفتہ وار رپورٹ کرے گی طلب

    حکومت ایڈمنسٹریشن سیکریٹریز کی طرف سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہفتہ وار رپورٹ کرے گی طلب

    جموں وکشمیر حکومت نے بدھ کے روز تمام انتظامی سکریٹریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر ان کے حل کردہ عوامی بات چیت یعنی شکایات کی تفصیلات پیش کریں۔ رواں برس کے 6 جون کو حکومت نے ایک سرکولر جاری کیا ہے، جس میں تمام انتظامی سکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عام لوگوں، وفود، عوامی نمائندوں سے ملاقات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹائم سلاٹس طے کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کے مسائل حل ہوسکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    جموں: جموں وکشمیر حکومت نے بدھ کے روز تمام انتظامی سکریٹریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر ان کے حل کردہ عوامی بات چیت یعنی شکایات کی تفصیلات پیش کریں۔ رواں برس کے 6 جون کو حکومت نے ایک سرکولر جاری کیا ہے، جس میں تمام انتظامی سکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عام لوگوں، وفود، عوامی نمائندوں سے ملاقات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹائم سلاٹس طے کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کے مسائل حل ہوسکے۔

    دن میں دو بج کر تیس منٹ سے تین بج کر 30 منٹ کے درمیان عوامی شکایات سنیں گے۔ یا تو ان کے دفاتر میں یا مطلع شدہ ٹیلی فون نمبرات پر یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اپنی شکایات درج کرائیں۔ حکم نامے میں یہ کہا گیا کہ تمام انتظامی سیکریٹری اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات ہفتہ وار بنیادوں پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ کی تشخیص کے لیے پیش کریں۔ حکم نامے کے مطابق تمام انتظامی سیکرٹریز ہر جمعہ کو شام 4 بجے تک جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو ہفتہ وار بنیادوں پر ان کی طرف سے دور کی گئی عوامی بات چیت اور شکایات کی تفصیلات پیش کریں۔

    لیفٹیننٹ گورنر کی تشخیص کے لیے ای میل آئی ڈی بھی فراہم کی گئی جس کے ذریعے سے وہ بھیج سکتے ہیں۔ دریں اثنا حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ اپنے دفاتر میں 02:30 سے ​​03:30 بجے تک موجود رہیں۔ ہر روز دورے کے دنوں کے علاوہ عام لوگوں،وفود سے ملاقات کے لیے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے کام کریں۔ اس سلسلے میں کی گئی ایکشن رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: