محبوبہ مفتی نے کہا- حکومت نے مجھے پاسپورٹ دینے سے کیا انکار، قومی سیکورٹی کو بتایا گیا خطرہ
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ’پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر مجھے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا، جس میں اسے’ہندوستان کی سیکورٹی کے لئے نقصاندہ‘ قرار دیا گیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 29, 2021 06:34 PM IST

محبوبہ مفتی نے کہا- حکومت نے مجھے پاسپورٹ دینے سے کیا انکار
سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے پیرکو کہا کہ حکومت نے قومی سیکورٹی سے متعلق تشویش کے پیش نظر انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ’پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر مجھے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا، جس میں اسے ’ہندوستان کی سیکورٹی کے لئےخطرہ‘ قرار دیا گیا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں حاصل کی گئی عام حالات کی سطح ہے، جہاں ایک سابق وزیر اعلیٰ کو پاسپورٹ دینا قومی سالمیت کے لئے خطرہ ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2019 میں جموں وکشمیر کو خصوصی حقوق دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کے بعد محبوبہ مفتی سمیت کشمیر کے کئی سینئر لیڈروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اس سے پہلے منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہیں جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو تقریباً پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ اب ای ڈی کی ٹیم نے اپنی پوری توجہ محبوبہ مفتی کے گھر پر چھاپہ ماری میں گزشتہ سال ملی دو ڈائریوں پر لگا دیا ہے۔