உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Grenade Attack: کشمیر میں دہشت گردوں نے دو مقامات پر گرینیڈ سے کیا حملہ، پولیس اہلکار سمیت دو لوگ ہوئے زخمی

    دہشت گردوں نے کشمیر میں الگ الگ مقامات پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس اہلکار (Grenade Attack in Kashmir) سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں نے کشمیر میں الگ الگ مقامات پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس اہلکار (Grenade Attack in Kashmir) سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں نے کشمیر میں الگ الگ مقامات پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس اہلکار (Grenade Attack in Kashmir) سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اس وقت آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ پورے ملک میں لگ یوم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، لیکن پڑوسی ملک کی شہہ پانے والے دہشت گردوں سے ہندوستان کی یہ خوشی دیکھی نہیں گئی، وہ اس مبارک موقع پر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔  پیر کی روز شام کو دہشت گردوں نے کشمیر میں الگ الگ مقامات پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس اہلکار (Grenade Attack in Kashmir) سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

      دہشت گردوں نے گرینیڈ سے دو مقامات پر حملہ کیا۔ جانکاری کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے بڈگام کے گوپال پورہ میں گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمی شخص کی شناخت کرن کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے اور اسے علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Independence Day 2022: جموں وکشمیر نے ہڑتال اور پتھراو کو اب پیچھے چھوڑ دیا ہے: LG منوج سنہا

      دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے چلایا گیا سرچ آپریشن

      گوپال پورہ میں حملے کے کچھ دیر بعد دہشت گردوں نے دیر شام کشمیر پولیس کے کنٹرول روم پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد دونوں ہی علاقوں کو پولیس نے گھیر لیا اور انہیں پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

      گرینیڈ حملے کی واردات میں اضافہ

      واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں دہشت گردوں کی طرف سے جموں وکشمیر میں گرینیڈ حملہ کی یہ تیسری واردات ہے۔ اس سے قبل اتوار کو دہشت گردوں نے کلگام میں گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی تھی۔ یہ حادثہ جنوب کشمیر ضلع کے کیموہ علاقے میں پیش آیا تھا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: