ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر پھینکا گرینیڈ، تین لوگ زخمی

Pulawama Grenade Attack: دہشت گردوں نے پلوامہ چوک پر سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینک کرفرار ہوگئے، لیکن گرینیڈ سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔ افسران نے بتایا کہ زخمی کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کر دی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر پھینکا گرینیڈ، تین لوگ زخمی
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر پھینکا گرینیڈ، تین لوگ زخمی

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) واقع راج پورہ چوک پر دہشت گردانہ حملے کی خبر ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد یہاں سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ پھینک کر بھاگ نکلے۔ اس حملے میں کم از کم تین عام لوگون کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو گھیر لیا اور تلاشی مہم چلا رہی ہے۔


دہشت گردوں نے آج دوپہر میں پلوامہ چوک پر سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا، لیکن گرینیڈ سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔ افسران نے بتایا کہ زخمی کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کر دی ہے۔ کشمیر میں حال کے دنوں میں دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شہر کے چنا پورہ علاقے میں ایک گرینیڈ حملے میں دو خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو قومی شاہراہ 44 کے مصروف پرمپرا - پنتھا چوک مارگ پر دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے 6 گرینیڈ کا پتہ لگایا تھا اور انہیں تباہ کیا تھا۔


کشمیر میں حال کے دنوں میں دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شہر کے چنا پورہ علاقے میں ایک گرینیڈ حملے میں دو خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو قومی شاہراہ 44 کے مصروف پرمپرا- پنتھا چوک شاہراہ پر دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے 6 گرینیڈ کا پتہ لگایا تھا اور انہیں تباہ کیا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 14, 2021 02:48 PM IST