ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، 7 عام شہری زخمی

ٖشمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوئوں کی جانب سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، 7 عام شہری زخمی
جموں وکشمیر: بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، 7 عام شہری زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوئوں کی جانب سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے پیر کو دوپہر کے وقت قصبہ بارہمولہ میں آزاد گنج برج کے نزدیک فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا۔ تاہم گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوئے۔


انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کالج و ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 01, 2020 01:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading