ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر میں گاڑی سے گرینیڈ اور گولیوں کے راؤنڈ برآمد، پولیس نے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا

سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈھول کوکرناگ علاقے کوکرناگ سے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

  • Share this:
جنوبی کشمیر میں گاڑی سے گرینیڈ اور گولیوں کے راؤنڈ برآمد، پولیس نے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا
جنوبی کشمیر میں گاڑی سے گرینیڈ اور گولیوں کے راؤنڈ برآمد، پولیس نے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا

جموں کشمیر: سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈھول کوکرناگ  علاقے کوکرناگ سے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، کوکرناگ کے علاقے لوہر سنجی گڈھول کے قریب ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03B 0733 سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ گاڑی کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر لانچ کیا گیا تھا، جس کے تحت علاقے سے گزرنے والی ٹاٹا سومو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی، جہاں سے گولی بارود برآمدکرکے ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ گولی بارود میں ایک دستی بم اور پندرہ اے کے رائفل کی گولیوں کے راؤنڈ شامل ہیں۔


سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈھول کوکرناگ علاقے کو کرناگ سے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈھول کوکرناگ علاقے کو کرناگ سے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق گرفتار ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد ولد عبد القدوس کے بطور ہوئی ہے، جو ضلع کے لوہرگڈھول کا ساکن بتایا جا رہا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کے پاس اس طرح کا مواد کہاں سے آیا ہے اور شخص کے تارکہاں سے جڑے ہیں۔ واضح رہےکہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ ماہ میں سیکورٹی فورسز، پولیس اور فوج نے اس طرح کے کئی کامیاب آپریشنز عمل میں لائے ہیں اور پولیس کے مطابق اس طرح کے آپریشنز سے جنوبی کشمیر میں سرگرم ملیٹینٹ کارڈر کو بڑا دھچکا لگا ہے۔


 ذرائع کے مطابق گرفتار ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد ولد عبد القدوس کے بطور ہوئی ہے، جو ضلع کے لوہرگڈھول کا ساکن بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد ولد عبد القدوس کے بطور ہوئی ہے، جو ضلع کے لوہرگڈھول کا ساکن بتایا جا رہا ہے۔


پولیس کے مطابق، اس طرح کے آپریشنز میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی لائی جائے گی جبکہ جموں وکشمیرکے ڈی جی پی دلباغ سنگھ ان آپریشنزکو سیکورٹی اور قیام امن کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ کشمیر میں گزشتہ برس سیکورٹی فورسز نے ملیٹینٹوں کی کافی کمین گاہیں بھی تباہ کئے ہیں جبکہ ان کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اورگولی بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 24, 2021 10:45 PM IST