உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ Amreen Bhat کے قتل سے آرٹسٹ برادری میں غم وغصہ، قاتلوں سے پوچھے کئی سوال، اتنے گھنونے جرم کیوں انجام دے رہے ہو؟

     amreen bhat murder case: سپنا سونی نامی ایک اور اداکارہ نے امرین کے اس دنیا سے چلے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک خاتون آرٹسٹ پر حملہ کرنے کے لئے آپ بھی بندوق بردار امرین کے گھر پہنچے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ کیا ہوگیا ہے آپ کے ضمیر کو کیا آپ اتنے گھناؤنے جرم انجام دے رہے ہو۔ ایک بے گناہ خاتون فنکار کا قتل کیا آخر ان کا کیا قصور تھا؟

    amreen bhat murder case: سپنا سونی نامی ایک اور اداکارہ نے امرین کے اس دنیا سے چلے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک خاتون آرٹسٹ پر حملہ کرنے کے لئے آپ بھی بندوق بردار امرین کے گھر پہنچے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ کیا ہوگیا ہے آپ کے ضمیر کو کیا آپ اتنے گھناؤنے جرم انجام دے رہے ہو۔ ایک بے گناہ خاتون فنکار کا قتل کیا آخر ان کا کیا قصور تھا؟

    amreen bhat murder case: سپنا سونی نامی ایک اور اداکارہ نے امرین کے اس دنیا سے چلے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک خاتون آرٹسٹ پر حملہ کرنے کے لئے آپ بھی بندوق بردار امرین کے گھر پہنچے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ کیا ہوگیا ہے آپ کے ضمیر کو کیا آپ اتنے گھناؤنے جرم انجام دے رہے ہو۔ ایک بے گناہ خاتون فنکار کا قتل کیا آخر ان کا کیا قصور تھا؟

    • Share this:
    Amreen Bhat murder case: بڈگام ضلع کے خوشرو گاؤں کی جواں سال ٹیلی وژن آرٹسٹ امرین  بھٹ کی ملی ٹنٹنوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی بھاری پیمانے پر مزمت کی جارہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ساتھ ٹھیٹر اور ٹیلی وژن سے وابستہ اداکاروں نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک بد ترین مثال قرار دیا۔ تھیٹر سے وابستہ اداکاروں کاکہناہے کہ امرین بھٹ اور اس کے بھتیجے پر کیاگیا حملہ ایک انسانیت سوز کاروائی ہے۔ ان کاکہناہے کہ ملی ٹنٹ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے معصوم اور نہتے عوام کو اپنی گولیوں کا شکار کیوں بنا رہے ہیں۔ بندھیا نامی ایک نامور تھیئٹر آرٹسٹ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل رات جیسے ہی انہوں نے امرینہ بھٹ کی قتل کی خبر سنی پہلے تو انہیں یقین ہی نہیں ہوا کیونکہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ ملی ٹنٹ ایک خاتون اداکارہ کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنائیں گے انہوں نے کہاکہ امرین ایک بہترین کلا کا ر ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست اور ہنس مکھ لڑکی تھی۔

    سپنا سونی نامی ایک اور اداکارہ نے امرین کے اس دنیا سے چلے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،" فنکار  بہت ہی ہنس مکھ ہوتے ہیں سب کو ہنساتے ہیں اور یہ دہشت گرد فنکاروں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک خاتون آرٹسٹ پر حملہ کرنے کے لئے آپ بھی بندوق بردار امرین کے گھر پہنچے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ کیا ہوگیا ہے آپ کے ضمیر کو کیا آپ اتنے گھناؤنے جرم انجام دے رہے ہو۔ ایک بے گناہ خاتون فنکار کا قتل کیا آخر کیا قصور تھا ان کا" جموں وکشمیر کے نامور تھیٹر آرٹسٹ وکرم شرما نے نیوز18 اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ حفاظتی عملے کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے ملیٹنٹ بھو کھلا گئے ہیں، لہذا وہ نہتے افراد کا قتل کررہے ہیں،" ٹارگیٹ کلنگ Target Killing کی اس روش پر روک لگانے کے لیے یہ حملے انجام والے عناصر پر شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے دہشت گرد بالائی ورکروں کی اعانت سے ایسی انسانیت سوز وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: دہشت گردوں کے ذریعے قتل کئے گئے کشمیری اداکارہ Amreena Bhat کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا، بہنوئی نے سنایا سنسنی خیز واقعہ



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Amreena Bhat (@amreenabhat)





    حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے"۔جواں سال امرین کے قتل سے افسردہ جموں وکشمیر کی ایک نامور تھیٹر آرٹسٹ بندھیہ رینہ تکو نے کہاکہ یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ ہتھیار بند ملی ٹنٹ نہتی خواتین اور بچوں پر گولیاں چلانے سے گریز نہیں کرتے،" عورتوں اور بچوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنانا کوئی بہادری کا کام نہیں ہے اداکار اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے خطے کے تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کا کام انجام دیتے ہیں اور کلاکاروں پر ہی اس طرح کے حملے کئے جائیں تو یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں سے دہشت گردوں کو کیا فائدہ حاصل ہورہاہے، میں نے حال ہی میں ایک نظم لکھی ہےجو میں آپ کے ساتھ سانجھہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس میں موجودہ حالات کی عکاسی ہوتی ہے۔

    Kupwara Encounter: لشکر طیبہ کے 3دہشت گرد ڈھیر، دراندازی کی کررہے تھےکوشش، فوج نے کی ناکام

    وہ کہتا ہے وطن بدل رہاہے میرا، مجھے تو راہ پر اب بھی لہو نظر آتا ہے۔ہر کوچے میں ہے بچپن، سہما سمٹا اب بھی، ہر سوکھی شاخ پر اب بھی کفن لہراتا ہے" انہوں نے کہاکہ شاید کشمیر سے یہ کفن ختم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڈگام ضلع میں ملی ٹنٹنوں کی جانب سے انجام دی گئی یہ دوسری جبکہ کشمیر میں اسی وقفے کے دوران کی گئی تیسری ٹارگیٹ کلنگ ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں بدھ کی دیر  رات دہشت گردوں نے ایک کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہیں اس واقعے میں مقتول اداکارہ کا بھتیجا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ اسے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے مقتول ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کے بہنوئی زبیر احمد نے بتایا کہ دو لوگ امرین کے گھر آئے۔ اس کے بعد امرین کو شوٹنگ کے لیے باہر بلایا اور جیسے ہی وہ گھر سے باہر آئیں، انہوں نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ اس نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟


    پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ لشکر طیبہ  کے تین دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹی وی اداکارہ امرین کے قتل Amreen Bhat Murder کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے نظام کو تباہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ معصوم خواتین اور بچوں پر اس طرح حملہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا، 'میں امرین بھٹ پر مہلک دہشت گردانہ حملے سے صدمے میں ہوں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس حملے میں امرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔'' امرینہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو تھیں۔ ملک میں ٹک ٹاک TIKTOK پر پابندی سے پہلے وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی ویڈیوز کے لیے کافی مشہور تھیں۔ ان کے فالوورس کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی۔ امرین کو پسند کرنے والوں کو ان کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار رہتا تھا۔ ان دنوں وہ انسٹاگرام پر ریل بناتی رہتی تھیں۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: