وادی کشمیر میں منشیات کی لت کے بڑھتے رجحان نے سبھی کو تشویش میں کیا مبتلا، علما بھی فکرمند
وادی کشمیر میں منشیات کی لت کے بڑھتے رجحان نے سبھی کو تشویش میں کیا مبتلا، علما بھی فکرمند
Jammu and Kashmir : مذہبی علما کہتے ہیں کہ اس کی روک تھام کے لئے عوامی و سماجی اور حکومتی سطح پر مستقل ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ تب کہیں جاکر اس ناسور زدہ لعنت سے معاشرے کو پاک و صاف کیا جاسکتا ہے۔
جموں و کشمیر: وادی کشمیر میں منشیات کی جانب دن بہ دن بڑھتا رجحان نظر آرہا ہے اور انسانی زندگی پر منشیات کے خوفناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ آئے روز سوشل میڈیا پر منشیات میں ملوث نوجوانوں کے کچھ تشویشناک ویڈیوز گشت کررہے، جن سے حالات بدتر ہونے کی گھنٹی بجتی ہے۔ مذہبی علما کہتے ہیں کہ اس کی روک تھام کے لئے عوامی و سماجی اور حکومتی سطح پر مستقل ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ تب کہیں جاکر اس ناسور زدہ لعنت سے معاشرے کو پاک و صاف کیا جاسکتا ہے۔ ڈرگس ایک ایسا موذی مرض ہے، جس نے لاتعداد خاندانوں کی زندگیاں تباہ و برباد کردی ہیں۔ معاشرے میں نشے کی لت میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا، جس سے کئی گھروں کے چراغ گل ہورہے ہیں۔
منشیات سے نوجوان نسل کی تباہی سب سے بڑا لمحہ فکریہ ہے نوجوان جو کسی بھی قوم کی ریڈھ کی ہڈی تصور کئے جاتے ہیں۔ اگر معاشرے کو اس ناسور وباء سے پاک کرنا ہے، تو پھر دینی جماعتوں، تنظیموں، اداروں، علمائے کرام، دانشوروں اور سیاسی قائدین کو خلوص اور غیر جانبداری کے ساتھ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔
علماء کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی، اَعضاء اور صحت اس کے لئے ایک امانت ہے۔ والدین اور اساتذہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں اور ان کے حرکات و سکنات کو نوٹس کرتے رہیں۔ گھر کے باہر وہ کن لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں اور ان کے مشاغل کیا ہیں اس پر باریک نظر رکھیں۔
سرکار اور پولیس اس لت کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہیں اورمنشیات فروش گروہوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات فروشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔