ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

گلمرگ گنڈولہ کوسیاحوں کے لئے آج سے کھول دیاگیا، گلمرگ میں موجودسیاحوں اورمقامی لوگوں میں خوشی کی لہر

لاک ڈاون کےبعداورکوروناوائرس کےبیچ آج ایک لمبےعرصے کے بعد دنیا بھر میں مشہورشہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم گنڈولہ کیبل کارپوریشن کی جانب سے گلمرگ گنڈولہ کوسیاحوں کے لئے آج سےکھول دیاگیا۔

  • Share this:
گلمرگ گنڈولہ کوسیاحوں کے لئے آج سے کھول دیاگیا، گلمرگ میں موجودسیاحوں اورمقامی لوگوں میں خوشی کی لہر
گلمرگ گنڈولہ کوسیاحوں کے لئے آج سے کھول دیاگیا، گلمرگ میں موجودسیاحوں اورمقامی لوگوں میں خوشی کی لہر

گلمرگ: لاک ڈاون کے بعد اورکورونا وائرس کے درمیان آج ایک لمبےعرصے کےبعددنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم گنڈولہ کیبل کارپوریشن کی جانب سے گلمرگ گنڈولہ کو سیاحوں کے لئے آج سے کھول دیا گیا۔ گنڈولہ کے چالو ہونے پر ملک کی مختلف ریاستوں سےآئے ہوئے سیاحوں نے گنڈولہ کے کھول دیئےجانے پرخوشی کا اظہارکیا۔ گلمرگ کیبل کارپوریشن کے اعداد وشمار کےمطابق آج پہلے روز 150 کے قریب سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی۔ یہ سواری انہوں نے گنڈولہ کےپہلے فیزیعنی کنڈوری تک کیا۔


حیدرآباد سے آئے ہوئے مبشراحمدنامی سیاح نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ وہ آج ہی گلمرگ پہنچے اوریہاں پہنچتے ہی گلمرگ گنڈولہ کے کھول دینے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اولین فرصت میں گنڈولہ کی سواری کر کے اونچی پہاڑوں کی خوبصورتی سے محظوظ ہوئے۔ بہار سے آئے ہوئے سیاح سریش کمار جیسوال نے بھی نیوز 18 اردو کو بتایا کہ گلمرگ جہاں اپنے آپ میں لاجواب ہے تو وہیں گلمرگ گنڈولہ کےذریعہ سے اونچی اونچی پہاڑوں پر جاکر مزید قدرتی خوبصورتی سے روشناس ہوتے ہیں۔


گنڈولہ کے چالو ہونے پر ملک کی مختلف ریاستوں سےآئے ہوئے سیاحوں نے گنڈولہ کے کھول دیئےجانے پرخوشی کا اظہارکیا۔
گنڈولہ کے چالو ہونے پر ملک کی مختلف ریاستوں سےآئے ہوئے سیاحوں نے گنڈولہ کے کھول دیئےجانے پرخوشی کا اظہارکیا۔


سریش کمار جیسوال نے ملکی کی تمام ریاستوں کےلوگوں سے کشمیر خاص کرگلمرگ آنے کو کہا۔ ہماچل پردیش سے منیشا نامی خاتون سیاح نے بھی نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلمرگ پہلی آئی ہیں یہاں گلمرگ کی خوبصورتی دیکھ کر وہ کافی متاثرہوئیں۔ خاص کرکے گلمرگ گنڈولہ کی سواری کرنے سے، انہوں نےمزید کہا کہ وہ واپس جا کر ضرور لوگوں کو گلمرگ آنے کے لئےکہیں گے۔ گلمرگ گنڈولہ کے منیجر سہیل احمد نے نیوز 18اردو کو بتایاکہ گلمرگ میں گنڈولہ فی الحال سنیچر اور اتوارکے روز چالو ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگراچھی خاصی تعداد میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ رہے گا تو مزید دنوں کے لئے گنڈولہ کے چالوں ہونے میں توسیع کی جائے گی۔ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے مقامی لوگوں نے بھی گنڈولہ کے کھول دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے گلمرگ میں سیاحت سے جڑے لوگوں کاروزگار دوبارہ پٹری پرلوٹ آئے۔ طارق احمد نامی ٹیورسٹ گائیڈ نے بتایا کہ آج انہیں گنڈولہ کے کھول دینے سے کافی خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں گنڈولہ کے کھول دینے سے ایک امید کی کرن جاگ اٹھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 27, 2020 11:15 PM IST