ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گلمرگ گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

گنڈولہ کے منیجر سہیل احمد نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ گلمرگ میں گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ فی الحال سنیچر اور اتوار کو چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اچھی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دیکھنے کو ملتا ہے ، تو دیگر دنوں میں بھی یہ سروس شروع کی جاسکتی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گلمرگ گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
جموں و کشمیر : گلمرگ گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

گلمرگ : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کیبل کارپوریشن کی جانب سے گلمرگ گنڈولہ کے دوسرے مرحلے کو بھی سیاحوں اور مقامی سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ۔ کونگ ڈوری سے اَفروٹ تک یہ گنڈولہ سروس شروع ہوئی ۔ اب دنیا بھرکے سیاح گلمرگ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ گنڈولہ کی بھی سواری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ گلمرگ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے گنڈولہ کے دوسرے مرحلہ کو کھولے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ پہلے روز 80 سیاحوں نے گنڈولہ کے سیکنڈ فیز کی سواری کی ۔


واضح رہے کہ گزشتہ ستائیس ستمبر سے گنڈولہ کے پہلے مرحلے کے کھولے جانے سے آج تک تقریبا ایک ہزار سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی ۔گنڈولہ کے منیجر سہیل احمد نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ گلمرگ میں گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ فی الحال سنیچر اور اتوار کو چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اچھی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رہے گا ، تو دیگر دنوں میں بھی یہ سروس شروع کی جاسکتی ہے ۔


گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ مقامی لوگوں نے بھی گنڈولہ کے چالو ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا روزگار دوبارہ پٹری پرلوٹ آئے گا ۔ لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے درمیان ایک لمبے عرصے تک گلمرگ گنڈولہ بندرہا، جس کی وجہ گلمرگ میں سیاحت بھی متاثر رہی ۔ ممبئی سے آئے ہوئے درمیش مودی نامی سیاح نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ جب گلمرگ پہنچے ، تو اسی روز گنڈولہ کوکھول دیا گیا ۔ انہوں نے یہ سنتے ہی گنڈولہ کے پاس ٹکٹ نکالنے کے لئے پہنچے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گنڈولہ کے ذریعہ سے انہوں نے اونچی اونچی چوٹیوں کا نظارہ کیا اور حال میں ہوئی موسم کی پہلی برفباری کی ہلکی سفید چادربھی پہاڑوں پردیکھی ۔


گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ مقامی لوگوں نے بھی گنڈولہ کے چالو ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔
گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ مقامی لوگوں نے بھی گنڈولہ کے چالو ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔


دہلی کی ایک خاتون سیاح نے کہا کہ کشمیر سے متعلق غلط تاثرات پیش کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو تصویر کشمیر سے متعلق پیش کی جاتی ہے ، وہ یہاں آکر سراسر غلط ثابت ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے ملک کے تمام سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دی ۔ گلمرگ میں موجود سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی کی جم کر تعریف کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 11, 2020 08:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading