ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: گلمرگ رہا ہے فلمی دنیا کی توجہ کامرکز، پہلی بار شوٹنگ کرنے پہنچی گجرات کی اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات

گجرات سے تعلق رکھنے والی فلمی دنیا کی مشہوراداکارہ خوشی شاہ ہیں، جو پہلی بار کشمیر وارد ہوئیں۔ یہ اداکارہ فلمی شوٹنگ کے لئے اپنے لئے راستہ ہموار کرنے کی غرض سے پہلی بار گلمرگ پہنچی، یہاں وہ فوٹو اورویڈیو شوٹ کر رہی ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: گلمرگ رہا ہے فلمی دنیا کی توجہ کامرکز، پہلی بار شوٹنگ کرنے پہنچی گجرات کی اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات
جموں وکشمیر: گلمرگ رہا ہے فلمی دنیا کی توجہ کامرکز، پہلی بار شوٹنگ کرنے پہنچی گجرات کی اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات

گلمرگ: دنیابھر میں قدرتی خوبصورتی سے مشہورشہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ ہردور میں فلمی شوٹنگ کے لئے فنکاروں کامرکز رہا ہے۔ کشمیرخاص طور پر گلمرگ ہر دور میں فلمی اداکاراوں کا شوٹنگ کے واسطے آنا جانا رہا۔ تاہم بہت سے فلم اداکار اوراداکارہ ابھی تک کشمیرکی خوبصورتی سے نابلد تھے۔ ان ہی میں گجرات سے تعلق رکھنے والی فلمی دنیا کی مشہوراداکارہ خوشی شاہ ہیں، جو پہلی بار کشمیر وارد ہوئیں۔ یہ اداکارہ فلمی شوٹنگ کے لئے اپنے لئے راستہ ہموار کرنے کی غرض سے پہلی بار گلمرگ پہنچی، یہاں وہ فوٹو اورویڈیو شوٹ کر رہی ہیں۔


خوشی شاہ نے اپنی شوٹنگ کے دوران زبردست فوٹو شوٹ بھی کیا اوردل لبھانے والے پوز بھی دیئے۔ خوشی شاہ کشمیرکی دیگر سیاحتی مقامات پر شوٹنگ کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خوشی شاہ نے مختلف فلموں میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے خود کی گجراتی فلمیں بھی بنائیں، ان میں افراتفری، فل اسٹاف، لوکم پلکیشن، سنکی، کیا اکھاڑ لوگے، میوزک ویڈیو پنجابی میں آزما کے نا دیکھی وغیرہ شامل ہیں۔ خوشی شاہ کے میوزک البم بھی کافی مشہور ہیں۔ خوشی شاہ نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ  انہیں بہت سالوں سے کشمیر آنےکی تمنا تھیں۔ اداکارہ خوشی شاہ نے کشمیرخاص کر کے گلمرگ اور پہلگام کونہ صرف جنت نظیر سے تعبیر کیا بلکہ فلم شوٹنگ کے لئے بہترین اور محفوظ جگہ قراردیا۔


اداکارہ خوشی شاہ نے کہا کہ انہوں نے دنیابھر میں شوٹنگ کی، لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ نہیں پائی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو یہاں زیادہ سے زیادہ شوٹنگ کے لئے آنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منالی میں فلم شوٹ کرنےجارہی تھیں، لیکن کشمیرکی خوبصورتی دیکھ کر اب منالی جانا منسوخ کر دیا اور وہ اب کشمیر میں آکر ہی اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں گی۔ پہلی بار کشمیرآئیں خوشی شاہ نے کشمیریوں کی مہمان نوازی کی خوب تعریفیں کیں۔ انہوں نے اپنے ساتھ یہاں کے منتظمین خاص کر ایزی ہالی ڈیز اور پیک مارک ٹیور اینڈ ٹریول کی بھی خوب سراہنا کی۔ محکمہ سیاحت گلمرگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاویدالرحمنٰ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کو کشمیر کی جانب راغب ہونے سے یہاں کے ٹورازم میں بھی اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کارخ کرسکتے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 11:59 PM IST