اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر : گلمرگ اور گریز نے بہترین مقامات اور ایڈونچر ٹورازم کیلئے آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈز 2022 جیتا

    جموں و کشمیر : گلمرگ اور گریز نے بہترین مقامات اور ایڈونچر ٹورازم کیلئے آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈز 2022 جیتا

    جموں و کشمیر : گلمرگ اور گریز نے بہترین مقامات اور ایڈونچر ٹورازم کیلئے آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈز 2022 جیتا

    Jammu and Kashmir : ملک کا آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈ 2022 محکمہ سیاحت کشمیر نے قومی سطح پر آف ڈیسٹینیشنز کو فروغ دینے کے لئے ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ سیاحتی مقام گلمرگ کو بہترین ایڈونچر ٹورزم ڈیسٹنیشن کے طور پر دیا گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Gulmarg | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    گلمرگ: ملک کا آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈ 2022 محکمہ سیاحت کشمیر نے قومی سطح پر آف ڈیسٹینیشنز کو فروغ دینے کے لئے ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ سیاحتی مقام گلمرگ کو بہترین ایڈونچر ٹورزم ڈیسٹنیشن کے طور پر دیا گیا ۔ ساتھ ہی آف بیٹ سیاحتی مقامات کے زمرے میں گریز کو فروغ دینے پر بھی دیا گیا۔ گلمرگ دنیا بھر میں مشہور اور دیکھنے والی جگہ ہے۔ ایڈونچر ٹورزم میں گلمرگ دنیا بھر کافی مشہور ہے۔ یہ ایوارڈ مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی نے سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کو پیش کیا۔ اس ایوارڈ کو جیتنے پر محکمہ سیاحت گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور گلمرگ میں کام کررہے لوگوں میں کافی خوشی پائی جارہی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے میں ملی کامیابیوں کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما؟


    کشمیر میں سیاحت نے پچھلے دو سالوں میں ایک تبدیلی دیکھی ہے اور اس سال سیاحوں کی آمد ریکارڈ تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ سیاحت اور اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے اس سال جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آئی۔

     

    یہ بھی پڑھئے : محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کیلئے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہی ہیں:رویندر رینہ


    گلمرگ کو ایڈونچر ٹورزم میں ایوارڈ ملنے کا مطلب یہ ہے کہ گلمرگ میں کام کررہے تمام لوگوں کی طرف سے  سیاحوں کی بھر پور خدمت، ان کی مہمان نوازی کی گئی ہے ۔ آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈز گزشتہ دو دہائیوں سے سفر اور سیاحت کی صنعت میں معیاردیکھ کر دیا جاتا ہے اور ہر سال یہ ایوارڈ دئے جاتے ہیں۔

    امید کی جاتی ہے آئندہ سال بھی ریکارڈ تعداد میں کشمیر خاص کر گلمرگ  آئیں اورجموں و کشمیر کے نام یہ ایوارڈ برقرار رہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: