نئی دہلی: جموں وکشمیر کے ہندواڑہ پولیس نے اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے معاون کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہنڈوارہ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے 15RR کے ساتھ سونم اللہ کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا، جس نے مشترکہ ناکا پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن الرٹ پارٹی نے اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا۔
گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت بشیر احمد کمار ولد عبدالرحیم کمار ساکنہ للم ولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 01 چائنیز پستول، 02 پستول میگزین، 9 ایم ایم کے 13 زندہ راؤنڈز اور ایک موبائل فون سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
گرفتار دہشت گرد کے ساتھی کی وابستگی اور ملوث ہونے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ پولس تھانہ ولگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث کسی افردا کو بخشا نہیں جاسکتا۔ دہشت گردی میں ملوث کسی عناصر اور اکسانے والے کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ اسے پہلے بھی کئی بار پولس نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی اور کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔