உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے ہر گھر ترنگا مہم، کانگریس و بی جے پی نے نکالی ریلیاں

    J&K News: جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے ہر گھر ترنگا مہم

    J&K News: جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے ہر گھر ترنگا مہم

    Har Ghar Tiranga Campaign : ہر گھر ترنگا مہم جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے اور جموں و کشمیر کے ہر علاقے میں ان دنوں مختلف سیاسی، سماجی اور رضاکار تنظیمیں ریلیاں منعقد کر کے آزادی کے پچتھر سال پورے ہونے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ان ریلیوں میں بھاری تعداد میں عوامی شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے اور ہر فرد ترنگا ہاتھوں میں لئے قومی ترانے گاتے دیکھا جارہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں : ہر گھر ترنگا مہم جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے اور جموں و کشمیر کے ہر علاقے میں ان دنوں مختلف سیاسی، سماجی اور رضاکار تنظیمیں ریلیاں منعقد کر کے آزادی کے پچتھر سال پورے ہونے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ان ریلیوں میں بھاری تعداد میں عوامی شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے اور ہر فرد ترنگا ہاتھوں میں لئے قومی ترانے گاتے دیکھا جارہا ہے۔ جموں شہر میں بھی مختلف سیاسی پارٹیاں ترنگا ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہیں، جس دوران پارٹی کارکنان ترنگا لہراتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پردیش بی جے پی کی طرف سے آج ہری نواس جموں سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران پارٹی کارکنان اور دیگر لوگ بائیکوں پر سوار ہوکر ترنگا لہراتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں سے گزرے اور یہ ریلی پارٹی کے تریکوٹا نگر کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔  اس ریلی کو بی جے پی کے سینیر لیڈر کویندر گُپتا نے جھندی دکھا کر روانہ کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: قومی ترانہ گانے کے مقابلے کو شہریوں کی جانب سے مل رہاہے مثبت ردعمل


    ریلی کے موقع پر کویندر گُپتا اور سینیر لیڈر مُنیش شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کئے جانے کے بعد لوگوں میں ترنگے کے تئیں جوش و جذبے میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور لوگ اس سال آزادی کے پچھتر سال پورے ہونے کی خوشیاں منانے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر گھر اور ہر چوک پر ترنگا لہرایا جارہا ہے اور سرینگر کے تاریخی لال چوک پر بھی اس برس بڑے جوش و جذبے سے ترنگا لہرایا جارہا ہے۔ ان لیڈران کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار اُنیس سے پہلے ایسا ماحول دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اور اب جبکہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو وہ تمام حقوق فراہم کئے ہیں جو ملک کے دوسرے عوام کو حاصل تھے تو ایسے میں یہاں کے لوگ صیح معنوں میں آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اسی دوران بی جے پی کے دیگر لیڈران نے جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع اور مقامات سے ترنگا ریلیوں کی قیا دت کی ۔ ان ریلیوں میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزادی کے گیت گائے۔

    ادھر پردیش کانگریس بھی پیچھے نہیں ہے ۔ کانگریس بھی جموں و کشمیر کے طول عرض میں ترنگا ریلیاں منعقد کر رہی ہے اور ان ریلیوں میں لوگوں کی شرکت دیکھتے ہی بنتی ہے۔ پارٹی کی طرف سے آج جموں میں  ضلع کانگریس کمیٹی کے اہتمام سے میراں صاحب بور کیمپ سے ایک پد یاترا کا آغا ز کیا گیا اور یہ یاترا چھ دنوں تک جاری رہے گی۔ اس یاترا میں ترنگا ہاتھوں میں لئے کارکنان قومی ترانے گاتے ہوئے دیکھے گئے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کا اوورارک ڈیک تکمیل کے قریب


    پارٹی کے پردیش ورکنگ صدر رمن بھلا کی قیادت میں میراں صاحب سے شروع ہوئی اس پد یاترا کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف کھوکھلے دعوووں سے کام لے رہی ہے جبکہ کانگریس پارٹی نے ملک کی آزادی کے لئے کافی قُربانیاں دی ہیں اور یہی پارٹی ہے جس کے کئی لیڈران آزادی کی برقراری کے لئے اپنی جانیں تک نچھاور کر چکے ہیںَ۔ انہوں نے کہا کہ پد یاترا کے دوران بی جے پی کی دوغلی سیاست کو بے نقاب کیا جائے گا ، کیونکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے عام لوگ پریشان ہیں اور بی جے پی تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ دونوں پارٹیاں عوام کے سامنے اپنی یہ شبیہ بنانے کی کوشش میں ہیں کہ وہ ملکی مفاد سب سے اورپر مانتی ہیں ۔ معروف سیاسی تجزیہ کار پرکھشت منہاس کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس ہر گھر ترنگا مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے اپنے سیاسی فائدے حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ پندرہ اگست تک جموں شہر میں ایسی ریلیوں اور پروگراموں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا، ایسا بھی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: