உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم زوروں پر، مہم کو لے کر اپوزیشن اور بی جے پی آمنے سامنے

    J&K News: ہر گھر ترنگا مہم کو  لے کر جموں و کشمیر  کے لوگوں میں کافی جوش و خروش، کہی یہ بات

    J&K News: ہر گھر ترنگا مہم کو لے کر جموں و کشمیر کے لوگوں میں کافی جوش و خروش، کہی یہ بات

    Jammu and Kashmir : ملک کے دیگر حصوں کی طرح مرکزی زیر انتظام والے جموں و کشمیر میں بھی نیشنلسٹ مہم "ہر گھر ترنگا" زور پکڑ رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر: ملک کے دیگر حصوں کی طرح مرکزی زیر انتظام والے جموں و کشمیر میں بھی نیشنلسٹ مہم "ہر گھر ترنگا" زور پکڑ رہی ہے۔ جموں کے عام باشندے اس مہم کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش اور بے چین نظر آرہے ہیں جو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر چلائی جارہی ہے۔ لیکن اس مہم  نے اب سیاسی رنگ بھی اختیار کر لیا ہے ۔ جہاں اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ سلگتے ہوئے مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے تو وہیں بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

    ادھر یوم آزادی قریب آ رہا ہے اور اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرجوش پروگرام "ہر گھر ترنگا" بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے۔   وزیر اعظم کی کال پر جموں و کشمیر کے لوگ بھی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے جا رہے ہیں اور اس ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ جموں کے عام نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے لوگوں میں قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ضلع رامبن میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، الرٹ جاری


    ادھر جموں و کشمیر کے لوگ 15 اگست کو یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہے ہیں، ہر گھر ترنگا مہم پہلے ہی اپنا سیاسی رنگ لے چکی ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی جموں و کشمیر کی قیادت کافی خوش نظر آتی ہے اور اس مہم کے کامیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے یہاں تک کہا کہ وہ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کل سے سلسلہ وار پروگرام منعقد کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر گھر ترنگا لوگوں کی جانب سے ملک اور قوم کےتئیں انس کو اجاگر کرے گا اور یہ پیغام عالمی سطح پر عام ہوگا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گام بالا پٹن انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی موت، حیدر بیگ پٹن میں تقریب کا انعقاد


    تاہم، حزب اختلاف کی جماعتیں اس مہم کی اہمیت کے بارے میں بی جے پی کے دعووں سے بے نیاز نظر آتی ہیں۔ وہ بی جے پی پر مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری وغیرہ پر اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا الزام لگا کر اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہم کو شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی قوم پرست ثابت ہو چکے ہیں اور انہیں قوم پرستی کی سند ثابت کرنے کے لیے ایسی مہمات کی ضرورت نہیں ہے۔

    جموں کشمیر این سی کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے کہا کہ بی جے پی ہر گھر ترنگا مہم کی آڑ میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش میں ہے۔ جبکہ یہ بات عیاں ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام قوم پرستی کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: