ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج باتھ روم میں گرگئے، پیر میں فریکچر

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ منگل کو دوپہر میں اپنے گھر پر باتھ روم میں پھسل گئے،جس کے بعد ان کی ران میں فریکچر ہوگیا ہے۔

  • Share this:
ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج باتھ روم میں گرگئے، پیر میں فریکچر
ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج باتھ روم میں گرگئے، پیر میں فریکچر

چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ منگل کو دوپہر میں اپنے گھر پر باتھ روم میں پھسل گئے،جس کے بعد ان کی ران میں فریکچر ہوگیا ہے۔ انہیں علاج کے لئے موہالی کے میکس اسپتال لے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ کچھ ہی دیر میں اسپتال پہنچیں گے۔


چیخنے کی آواز پر دوڑے سیکورٹی اہلکار


اطلاعات کے مطابق منگل کے روز دوپہر تقریباً ایک بجے انل وج اپنے شاستری کالونی کی رہائش گاہ پر تھے۔ وہ باتھ روم میں گئے تھے کہ اچانک پیر پھسل گیا اور چیخنے کی آواز آئی۔ آواز سن کر آس پاس موجود سیکورٹی اہلکار فوراً اندر گئے اور انہیں باہر لے کر آئے۔ اس کے بعد فوراً ایمبولینس بلائی گئی۔


اطلاع ملنے پر سی ایم او سمیت دیگر افسران بھی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس کے بعد انل وج کو امبالہ ساہا ہائی وے پر واقع سیلال اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا ایکسرے کرنے کے بعد پیر میں فریکچر کی بات کہی ہے۔ اس کے بعد انل وج کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 
First published: Jun 09, 2020 05:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading