جموں کشمیر کے ہیرانگر آئی بی پر سنیال پولیس چوکی کے پاس آئی ای ڈی دھماکہ، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ، پولیس اہلکار زخمی

Youtube Video

موقع پر موجود ایس ایس پی شیودیپ سنگھ نے کہا کہ جس طرح کا دھماکہ ہوا ہے اس کا اشارہ آئی ای ڈی دھماکے کی طرف ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kathua, India
  • Share this:
    کٹھوعہ کے ہیرانگر میں بین الاقوامی سرحد سے قریب تین کلومیٹر پہلے سنیال پولیس چوکی کے پاس بدھ کی رات قریب ساڑھے نو بجے ہوئے زوردار دھماکے سے پورا علاقہ دہل گیا۔ ڈی آئی جی شکتی پاٹھک نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج دور تک سنائی دی۔

    اس سے کئی گھروں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔ اسٹریٹجک طور پر حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ جموں-پٹھان کوٹ ہائی وے پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    ابتدائی رائے میں یہ آئی ای ڈی دھماکہ بتایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی بی سے لگا ہونے کی وجہ سے دھماکے پیچھے دہشت گردانہ سازش سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ رات ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورس کو تلاشی مہم چلانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    فی الحال علاقے میں روشنی کی خصوصی انتطام کیاگیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں سے بھی سیکورٹی فورس کو بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جس طرح کا دھماکہ ہوا اس سے لگ رہا ہے کہ یہ آئی ایڈ ی دھماکہ ہوسکتا ہے۔ کسی کو جائے واقعہ کی جانب سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ملیئے شلپ گرو غلام نبی ڈار سے، جنہوں نے لکڑی کی نقاشی کو دلائی بین الاقوامی سطح پر پہچان

    یہ بھی پڑھیں:

    سرینگر: ایشیا کے سب سے بڑے گُل لالہ ٹیولپ گارڈن میں ان دنوں سیاحوں کا ہجوم

    دہشت گردوں کا پرانا روٹ کسی بھی اندیشے سے انکار نہیں: ایس ایس پی

    اس سے پہلے، موقع پر موجود ایس ایس پی شیودیپ سنگھ نے کہا کہ جس طرح کا دھماکہ ہوا ہے اس کا اشارہ آئی ای ڈی دھماکے کی طرف ہے۔ تاہم اس کی اصل معلومات صبح ہی دستیاب ہوں گی۔ چونکہ یہ دہشت گردوں کا پرانا راستہ رہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: