جموں و کشمیر : سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی ، گرینیڈ کے ساتھ لشکر مصطفی کا دہشت گرد گرفتار
Jammu Kashmir: جموں اور اننت ناگ پولیس کی مشترکہ مہم کے دوران ہدایت اللہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ۔ جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ لشکر مصطفی ، کشمیر میں جیش محمد کی ایک شاخ ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 06, 2021 07:22 PM IST

جموں پولیس کے ایس ایس پی شری دھر پاٹل ۔ تصویر : اے این آئی ۔
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ ہفتہ کو لشکر مصطفی کے دہشت گرد ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جموں اور اننت ناگ پولیس کی مشترکہ مہم کے دوران ہدایت اللہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ۔ جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ لشکر مصطفی ، کشمیر میں جیش محمد کی ایک شاخ ہے ۔
جموں پولیس کے ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے کہا کہ ہم نے خود کو لشکر مصطفی کا سرغنہ بتا رہے ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے پاس سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے ۔ جب ہم اس کو گرفتار کرنے کیلئے گئے تھے ، تب اس نے ہماری پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
Hidayatullah Malik, a categorised terrorist, has been arrested near Kunjwani in Jammu. A pistol and a grenade have been recovered from his possession. When we went to arrest him, he attacked the police party: Jammu SSP Shridhar Patil pic.twitter.com/wAZimqd2ep
— ANI (@ANI) February 6, 2021
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ دو فروری کو گولہ باری کرکے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے پاس اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا ، جس کا ہندوستانی فوج نے بھی کرارا جواب دیا تھا ۔ سیکورٹی ترجمان نے بتایا کہ منگل کی دوپہر کو تقریبا پونے تین بجے پاکستانی فوج نے پوچھ ضلع کے منکوٹے سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس کسی اکساوے کے بغیر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔