جموں و کشمیر: دہشت گردوں کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان
جموں و کشمیر: دہشت گردوں کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان
Jammu and kashmir News: دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حساس اور فوجی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی گرڈ کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے اور شاہراوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔
جموں : دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حساس اور فوجی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی گرڈ کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے اور شاہراوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔ سرینگر میں اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے جی 20 کے سیاحت سے متعلق اجلاس کے پیش نظر دہشت گرد حالات خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس کے بارے میں خفیہ ایجنسیوں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوج کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد فوجی گاڑیوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ایسے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد فوجی گاڑیوں کو بازاروں میں کھڑا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور سُنجواں میں قائم آرمی سکول کو فی الحال بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پورے شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں گشت بڑھادی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ہر آنے جانے والے پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہونے پائیں۔
خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد سرحدی علاقوں میں بھی حفاظتی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے اور پٹھان کوٹ سے جموں تک کے شاہراہ پر زبردست سیکورٹی بٹھا دی گئی ہے اور ہر گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی کی جارہی ہے، کیونکہ اس شاہراہ پر کئی فوجی تنصیبات قائم ہیں، جن پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پورے دن اس شاہراہ پر واقع آرمی اسکولوں اور کیندریہ ودیالیوں کو بند رکھا گیا اور جگہ جگہ ناکے لگاکر لوگوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی گئی۔ پاکستان سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس سے پہلے جموں و کشمیر میں کئی بڑا دہشت گردانہ حملہ انجام دینے کی فراق میں ہے ۔ تاہم ہماری سیکورٹی ایجنسیاں پاکستان کے ہر ناپاک منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئے تیار ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔