உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: راجوری اور پونچھ میں ہائی الرٹ، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ

    J&K News: راجوری اور پونچھ میں ہائی الرٹ، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ

    J&K News: راجوری اور پونچھ میں ہائی الرٹ، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ

    Alert in Rajouri and Poonch : کشمیر کے راجوری اور پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ کے پیش نظر ہائی الرٹ اعلان کردیا گیا ہے ۔ دہشت گرد فوجی کیمپ ، پولیس تھانہ یا پھر کسی مذہبی مقام پر حملہ کرسکتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کشمیر کے راجوری اور پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ کے پیش نظر ہائی الرٹ اعلان کردیا گیا ہے ۔ دہشت گرد فوجی کیمپ ، پولیس تھانہ یا پھر کسی مذہبی مقام پر حملہ کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق راجوری میں تین دن پہلے ہوئے انکاونٹر میں سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جو تعداد میں تین چار بتائے جارہے ہیں۔ حالانکہ ان کے دو ساتھی فدائین حملے کے دوران مارے گئے تھے ۔ اس حملے میں فوج کے چار جوان شہید ہوگئے تھے ، یہ حملہ 11 اگست 2022 کو فوجی کیمپ پر ہوا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : غلام نبی آزاد ان ناراض ہونے کی 1نہیں 5 وجوہات ہیں، جانئے اصل کہانی


      ذرائع نے بتایا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کا گروپ راجوری ۔ پونچھ میں داخل ہوچکا ہے ۔ اس میں تقریبا چھ دہشت گرد ہیں اور یہ سبھی لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں ۔ ان میں سے ایک عمر نام کا دہشت گرد مارا جاچکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی او کے کے سمانی لانچنگ پیڈ سے یہ دہشت گرد بھیجے گئے ہیں ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ دو دو دہشت گرد تین گروپ میں ہیں ۔ اس میں سے دو دہشت گرد مارے جاچکے ہیں اور باقی چار دہشت گرد ابھی بھی راجوری میں کہیں چھپے ہوئے ہیں، جو کبھی بھی حملہ کرسکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: سدرا میں ایک ہی کنبے کے 6افراد مردہ پائے گئے، موقع پر پہنچی پولیس


      شوپیاں میں گرینیڈ حملہ

      ادھر شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکے اور سیکورٹی فورسز کے محاصرے سے فرار ہوگئے۔ معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے کٹ پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ سرچ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دہشت گرد اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہونے ہوگئے۔

      پولیس کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے منگل کی رات شوپیان کے کٹ پورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے ایک گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: