ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ کو کیا گرفتار، پستول کے ساتھ کئی اہم چیزیں برآمد

ذرائع کے مطابق عمران کشمیر یونیورسٹی کا طالب علم رہا ہے اور اس نے حال ہی میں ملی ٹینٹ کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ کو کیا گرفتار، پستول کے ساتھ کئی اہم چیزیں برآمد
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ کو کیا گرفتار، پستول کے ساتھ کئی اہم چیزیں برآمد

اننت ناگ : سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس ، فوج کی 1 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے تحت ملی ٹینٹ کو زندہ دبوچا گیا ۔ اس دوران اس کے قبضہ سے ایک پستول و دیگر اہم مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔ ملی ٹینٹ کی شناخت عمران ڈار کے طور پر ہوئی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ضلع کولگام سے ہے ۔


ذرائع کے مطابق عمران کشمیر یونیورسٹی کا طالب علم رہا ہے اور اس نے حال ہی میں ملی ٹینٹ کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ عمران کا تعلق حزب المجاہدین ملی ٹینٹ تنظیم سے بتایا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت عمران بیمار تھا اور وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اپنی طبی جانچ کروانے کی غرض سے جا رہا تھا ۔


تاہم سیکورٹی فورسز کو اس کی نقل و حمل کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی اور عمران کو پکڑنے کیلئے سراغ رسانی پر مبنی سیکورٹی فورسز و پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن لانچ کیا ، جس کے تحت عمران کو جنگلات منڈی علاقہ میں زندہ پکڑا گیا ۔


سیکورٹی ذرائع کے مطابق عمران کا زندہ گرفتار ہونا ایک اہم بات ہے ۔ کیونکہ اس کی گرفتاری سے حزب المجاہدین کے نئے منصوبے ناکام ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ ملی ٹینٹوں کی نئی بھرتی کا عمل بھی کافی متاثر ہوگا ۔ پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے اس سلسلہ میں ایک کیس بھی درج کر لیا ہے اور عمران سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔
First published: Jun 18, 2020 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading