ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں پولیس نے حزب المجاہدین کے دہشت گرد کو کیا زندہ گرفتار ، رچ رہا تھا یہ بڑی سازش

کولگام پولیس ، 34 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے گھات لگا کر شاکر احمد الائی ساکنہ ڈی ایچ پورہ کولگام کو زندہ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں پولیس نے حزب المجاہدین کے دہشت گرد کو کیا زندہ گرفتار ، رچ رہا تھا یہ بڑی سازش
فائل فوٹو

ظہور رضوی


کولگام : کولگام پولیس نے آج شام ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر نہامہ کولگام کے قریب چیک پوانٹ پر حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم مگر حالیہ بھرتی شدہ ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق کولگام پولیس ، 34 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے گھات لگا کر شاکر احمد الائی ساکنہ ڈی ایچ پورہ کولگام کو زندہ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔


پولیس پریس بیان کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹ فورسز پر گرینڈ حملہ کرنے کی طاق میں تھا کہ اچانک فورسز نے اسے دھر دبوچا اور اس کے قبضے سے گرینڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ زرایع کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹ کو اس سے قبل 2018 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ جبکہ وہ اپریل کے مہنے میں دوبارہ سرگرم ہوا۔

First published: Apr 23, 2020 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading