உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نےلیڈروں کو دی کھلے عام دھمکی- سیاست سے دور رہو ورنہ...

    جموں وکشمیر: دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے لیڈروں کو دی کھلے عام دھمکی- سیاست سے دور رہو ورنہ...

    Hizbul Mujahideen Warns پیر میٹھا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عنایت علی نے بتایا کہ یہ خط جموں وکشمیر کے کانگریس نائب صدر اور سابق وزیر، رمن بھلا کو لکھا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) نے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے لیڈروں کو کھلے عام دھمکی دی ہے۔ دہشت گردوں نے خط لکھ کر سیاسی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہیں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ خط حزب المجاہدین کے لیٹر پیڈ پر اردو میں لکھا گیا ہے۔ ہفتہ کو کانگریس کے ریاستی نائب صدر رمن بھلا کو ان کے پارٹی دفتر میں یہ خط ملا۔ رمن بھلا نے اس دھمکی کی شکایت پولیس کے پاس درج کروا دی ہے۔

      کیا کہا پولیس نے؟

      پیر میٹھا پولیس کے ایس ایچ او عنایت علی نے بتایا کہ یہ خط جموں وکشمیر کے کانگریس نائب صدر اور سابق وزیر رمن بھلا کو لکھی گئی ہے۔ یہ خط ہفتہ کے روز دوپہر بعد شہیدی چوک واقع کانگریس دفتر میں ملا۔ عنایت علی کے مطابق، اس خط میں کانگریس، بی جے پی اور دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کے بھی نام لکھے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ حزب المجاہدین نے لیڈروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

      اور خط میں کیا لکھا ہے؟

      خط میں لکھا گیا ہے، ’اگر آپ سیاسی سرگرمیاں چھوڑ دیں گے تو ہم آپ کو معاف کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی کو بغیر بتائے نقصان نہیں پہنچاتے ہیں، اس لئے ہم آپ کو وارننگ دے رہے ہیں۔ اگر نہیں مانے تو انجام بے حد برا ہوگا’۔ دھمکی بھرا خط ملنے کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ خط میں کئی بڑے لیڈر شامل ہو سکتے ہیں۔

      حزب المجاہدین کی خوف پھیلانے کی کوشش

      واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوج نے کہا تھا کہ حزب المجاہدین شمالی کشمیر میں پھر سے پیر پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بارہمولہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ شمالی کشمیر رینج کے ڈی آئی جی نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن کے یدیپورہ علاقے میں جمعہ کو مار گرائے گئے تین دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے جڑے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: