اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر میں جنرل بپن راوت کی خدمات کو کیا جا رہا ہے یاد، تصویر پر پھول چڑھاکر پیش کیا گیا خراج عقیدت

    بارہمولہ کے شیر وانی میموریل حال میں تعزیتی میٹنگ میں شریک بارہمولہ میونسپل کونسل کے کونسلر عابد اسلام اور کارپوریشن کے چیئرمین توصیف رینہ نے جنرل بپن راوت کی تصویر پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کی موت پر بارہمولہ کے تمام لوگ ماتم زدہ ہیں کیونکہ انہوں نے وہاں اپنی تعیناتی کے دوران لوگوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کئی ناقابل فراموش کام انجام دئے ہیں۔

    • Share this:
    ملک بھر میں چیف آ ف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو خراج و عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر میں بھی بپن راوت کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔جنرل بپن راوت دو بار شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں تعینات رہے ہیں۔ ابتدا میں وہ میجر کی حثیت سے اوڑی میں تعینات رہے تاہم بعد میں دو ہزار سات میں بارہمولہ میں واقع اُنیس انفینٹری ڈیویژن کے کمانڈر کی حثیت سے اپنے فرائیض انجام دیتے رہے۔ ڈیگر ڈیویژن کے کمانڈر کی حثیت سے دو سال کے اپنے کام کاج کے دوران جنرل راوت نے اپنی فوجی مہارت کا بھر پور مظاہرہ کیا وہیں انہوں نے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی مواثر اقدامات کئے۔ یہی وجہ ہے کہ بارہمولہ ضلع کے عوام بپن راوت کی موت سے غم زدہ ہیں۔بارہمولہ ضلع کے باشندے نثار ایتو کا کہنا ہے کہ جنرل راوت ان چند افسران میں شامل تھے جو فوجی ڈیوٹی انجام دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے راحت رسانی کا کام بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

    نیوز ایٹین اردو سے بات چییت کے دوران نثار ایتو نے کہا کہ ان کے جنرل راوت کے ساتھ قریبی مراسم تھے۔ انہوں نے جنرل راوت کو عوام کا جنرل قرار دیا۔ ایتو نے کہا کہ اُنیس انفینٹری ڈیویژن کے کمانڈر کی حثیت سے دو سال کے اپنے کام کاج کے دوران جنرل راوت نے ضلع میں سیول ملٹری لائیزن کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔ اس دوران فوج اور سول انتظامیہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں خصوصی عوامی دربار منعقد کرتے رہے۔ عوامی نمائیدے ان میٹنگوں میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے تھے اور فوج اور سول انتظامیہ مل کر ان کے مسائل کا حل ڈھونڈتے تھے۔ ایتو نے کہا کہ اوقاف اسلامیہ بارہمولہ نے قصبے کے پرانے علاقے میں ایک اسپتال قائم کرنے کی ابتدا کی تھی تاہم کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مالی تنگی کی وجہ سے اسپتال کی تعمیر کا کام رُک گیا۔ اس وقت جنرل بپن راوت نے اس اسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے فنڈس فراہم کروائے اور اس اسپتال میں آج بھی مریضوں کا علاج و معالجہ ہورہا ہے۔

    بارہمولہ کے شیر وانی میموریل حال میں تعزیتی میٹنگ میں شریک بارہمولہ میونسپل کونسل کے کونسلر عابد اسلام اور کارپوریشن کے چیئرمین توصیف رینہ نے جنرل بپن راوت کی تصویر پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کی موت پر بارہمولہ کے تمام لوگ ماتم زدہ ہیں کیونکہ انہوں نے وہاں اپنی تعیناتی کے دوران لوگوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کئی ناقابل فراموش کام انجام دئے ہیں۔

    جموں و کشمیر کی کئی سیسی جماعتوں اور لیڈران نے جنرل بپن راوت اور ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے دیگر افراد کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے نائیب صدر عمر عبداللہ نے جنرل بپن راوت کو انکی خدمات کے لئے انہیں خراج و عقیدت پیش کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے جنرل بپن راوت کو ایک نڈر اور ایماندار فوجی جنرل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کی تینوں شاخوں میں جدیدیت لانے کے لئے انتھک کوششیں کیں۔ رویندر رینہ نے کہا کہ جنرل راوت نہ صرف ایماندار تھے بلکہ ایک بہادر سپاہی بھی تھے۔ نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا : جنرل بپن راوت نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی سرجیکل سٹرائیک میں اہم رول نبھایا : انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کو پورا ملک انکی بہادری اور ایمانداری کے لئے ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کے انتقال کے بعد بھی وہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے اور آنے والے وقت میں فوجی افسران انکے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔ ڈوگرہ فرنٹ کی جانب سے بھی آج جموں میں ایک ماتمی میٹنگ کا انعقاد کیا گی جس دوران جنرل بپن راوت کو یاد کرتے ہوئے ملک کے تئیں انکی خدمات کو سراہا گیا۔فرنٹ کے صدر اشوک گُپتا نے نیوز ایٹین اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بپن راوت کی موت ملک کے لئے ایک بڑا سانح ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بپن راوت کی ہمت کا ہی نتیجہ تھا کہ انہوں نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کرکے پاکستان اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا کہ بھارت کی فوج ملک کے خلاف کئے جانے والے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بپن راوت کی حکمت عملی ملک کے لئے مستقبل میں بھی کافی سود مند ثابت ہوگی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: