உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت شاہ نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں گزاری رات، دہشت گردانہ حملے میں شہید 40 جوانوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    امت شاہ نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں گزاری رات، دہشت گردانہ حملے میں شہید 40 جوانوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    امت شاہ نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں گزاری رات، دہشت گردانہ حملے میں شہید 40 جوانوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز پلوامہ ضلع میں شہید مجسمہ پر سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ رات گزارنے کے لئے جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    • Share this:
      سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے منگل کی صبح 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے (Pulwama Terror Attack) میں شہید ہوئے 40 سی آر پی ایف (CRPF) جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے پیر کے پلوامہ ضلع میں شہید اسمارک پر سی آرپی ایف جوانوں کے ساتھ رات گزارنے کے لئے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے اپنے تین روزہ دورے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ امت شاہ انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، سی آر پی ایف کے ڈی جی اور سکریٹری سمیت دہلی سے پورے اعلیٰ افسران کے عمل کے ساتھ جموں وکشمیر پہنچے ہیں۔

      امت شاہ کی طرف سے منگل کی صبح ٹوئٹ کیا گیا، ’پلوامہ کے کائرانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں کو آج پلوامہ شہید اسمارک پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کے تحفظ کے لیے آپ کی لگن اور عظیم قربانی دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ بہادر شہیدوں کو ڈھیروں سلام‘۔ اس کے بعد امت شاہ نے شجرکاری بھی کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا- ’پلوامہ کے شہید اسمارک پر بہادر شہیدوں کی قربانیوں کی یاد میں شجرکاری کی گئی‘۔

      نیم فوجی اہلکاروں کے جوانوں کے ساتھ بتانا چاہتا تھا وقت: امت شاہ

      اس سے قبل پہلے پیر کو کہا تھا کہ وہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے ساتھ وقت بتانا چاہتے تھے۔ وہ پیر کی شب سی آر پی ایف کیمپ میں ہی رکے تھے۔ اس بابت ایک ٹوئٹ امت شاہ نے لکھا- ’میں نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے ساتھ وقت بتانا چاہتا تھا، ان سے مل کر ان کے تجربے اور مشکلات کو جاننا اور جذبے کو دیکھنا چاہتا تھا۔ اس لئے پلوامہ کے لیتھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور آج ’رات کا قیام‘ بھی کیمپ میں جوانوں کے ساتھ کروں گا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: