ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیرمیں موسم کاسب سے گرم دن ریکارڈ،11جون تک بارش کانہیں ہےکوئی امکان

جموں میں منگل کے روز موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کرنے کے بعد ،محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جموں میں اگلے دو سے تین روز گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

  • Share this:
جموں و کشمیرمیں موسم کاسب سے گرم دن ریکارڈ،11جون تک  بارش کانہیں ہےکوئی امکان
جموں میں منگل کے روز موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کرنے کے بعد ،محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جموں میں اگلے دو سے تین روز گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں منگل کے روز سیزن کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا ۔جب کہ محکمہ موسمیات نے 11 جون تک گرمی کی شدت میں کوئی کمی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے نہ ہی محکمہ نے کوئی پیش گوئی کی۔جموں اور سری نگر دونوں مقامات پر آج موسم کا گرم ترین دن رہا۔دونوں مقامات پر بالترتیب 42.5 اور 34.3 ڈگری سیلسیس گرمی ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یونین ٹیریٹری کے بیشتر حصوں میں آج موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ گرمی کی صورتحال 11 جون تک جاری رہے گی جس کے بعد 13 جون تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔



ادھر جموں کے دیگر اضلاع میں بھی آج موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں منگل کے روز موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کرنے کے بعد ،محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جموں میں اگلے دو سے تین روز گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔جموں کی شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی ایگرو میٹ ڈویژن کے سینئر سائنس دان ، ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہا ، "جموں میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جموں میں 11 جون کے بعد ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدہ داروں کاکہناہےکہ اگلے دو دن تک بارش کے کم امکانات کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

ایگرو میٹ ڈویژن کے سائنس دان، نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا،کہ شام کے اوقات خشک مٹی کو کافی پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ اس میں نمی رہ سکے۔انہوں نے کسانوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو جیسے گائے ، بھینس اور دیگر کو مناسب طریقے سے ہائیڈریٹ اور صاف رکھیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 09, 2021 12:51 AM IST