جموں کشمیر:بڈگام میں انسانی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش، 3گرفتار، 14 متاثرین کو کروایا گیا آزاد
عہدیدار نے کہا کہ معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے اور کئی اور گرفتاریاں ہونے کی امید ہے۔ آزاد کرائی گئی متاثرین کو چاڈورا کے بازآبادکاری سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سرگرم انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے ایک جوڑے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے چنگل سے 14 متاثرین کو آزاد کرایاگیا ہے۔ اس میں کئی نابالغ بھی ہیں۔
پولیس کو دولی پورہ گاوں میں ہیومن ٹریفکنگ گروہ کے کام کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کی بنیاد پر بڈگام پولیس نے شمیم احمد بھٹ کے دولی پورہ پارتھن واقع گھر اور آس پاس کے علاقے میں مہم چلائی اور 14 متاثرین کو آزاد کرایا ، جس میں کئی نابالغ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں شمیم احمد، شگفتہ اور عصمت کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق، اس معاملے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزم بڈگام کے ساتھ ساتھ وادی کے الگ الگ مقامات سے لڑکیوں کو خرید کر لاتے تھے۔ ان سے غلط کام بھی کرایا جاتا تھا۔
عہدیدار نے کہا کہ معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے اور کئی اور گرفتاریاں ہونے کی امید ہے۔ آزاد کرائی گئی متاثرین کو چاڈورا کے بازآبادکاری سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔