سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو 9 ماہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شاہ فیصل پر لگایا گیا عوامی تحفظ قانون (PSA) بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال 5 اگست کو جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لے کر مرکز کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا، جس کے بعد مین اسٹریم کے کچھ لیڈروں سمیت سابق آئی اے ایس شاہ فیصل کو پی ایس اے قانون کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا، تب سے ہی وہ مسلسل نظر بند تھے۔
سابق آئی اے ایس اور جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ (JKPM) کے سربراہ شاہ فیصل پر فروری 2020 میں پی ایس اے لگایا گیا تھا۔ گزشتہ سال 13 اگست کو جب شاہ فیصل دہلی ایئر پورٹ سے استنبول کے لئے پرواز لینے جا رہے تھے، اسی دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں واپس سری نگر لے جایا گیا اور نظر بند کردیا گیا۔ تقریباً ایک ماہ بعد شاہ فیصل پر پی ایس اے لگا دیا گیا۔
سال 2009 میں یو پی ایس سی ٹاپر رہے تھے شاہ فیصلہندوستانی انتظامی خدمات سے استعفیٰ دینے کے بعد جموں وکشمیر کے سابق نوکر شاہ فیصل نے جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ پارٹی (Jammu and Kashmir Peoples Movement Party) کی تشکیل کی تھی۔ شاہ فیصل 2009 میں یو پی ایس سی (UPSC) میں ٹاپر رہے تھے۔ اسی سال جنوری میں انہوں نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔ مارچ میں انہوں نے اپنی پارٹی جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ لانچ کی تھی۔
تقریباً 8 ماہ بعد رہا ہوئے تھے عمر عبداللہاس سے پہلے تقریباً 8 ماہ بعد نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ کو رہا کیا گیا تھا۔ عمر عبداللہ کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ تقریباً 8 ماہ اپنی رہائش گاہ میں قید رہنے کے بعد 24 مارچ کو انہیں رہا کردیا گیا۔ رہا ہونے کے بعد عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی سمیت دیگر لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
ابھی بھی حراست میں محبوبہ مفتیواضح رہے کہ ابھی بھی جموں وکشمیر کے کئی لیڈر حراست میں ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور سابق وزیر نعیم اختر بھی شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔