سری نگر کے نوگام علاقے میں قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی بر آمد
پانتھہ چوک روڈ پر ایک پل کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کو نصب کیا گیا تھا جس کو سیکورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے پیر کی صبح دیکھ لیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 22, 2021 02:03 PM IST
گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نوگام علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح سیکورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے ایک آئی ای ڈی پائی جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوگام میں نوگام- پانتھہ چوک روڈ پر ایک پل کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کو نصب کیا گیا تھا جس کو سیکورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے پیر کی صبح دیکھ لیا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر آئی ای ڈٰ کو نصب کیا گیا تھا وہ نوگام ریلوے اسٹیشن سے محض ایک کلو میٹر دور ہے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی جو ایک ٹن ڈبے میں رکھی گئی تھی، کو دیکھنے کے بعد روڈ اوپنگ پارٹی نے نوگام- پانتھہ چوک روڈ پر لوگوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی۔
IED Found near railway crossing near kenihama Nowgam. Details to follow.
— News18 Kashmir (@News18Kashmir) February 22, 2021