ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 05, 2020 02:08 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی
پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا: 'پلوامہ میں ایک کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کے ہاتھوں میں چوٹیں آئیں'۔

انہوں نے مزید کہا: 'زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سینئر سیکورٹی عہدیداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے'۔ ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے این او نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع پلوامہ کے گونگو میں جنگجووں نے یہ آئی ای ڈی ایک درخت کے نیچے نصب کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہےکہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ بھی ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایجنسی نے سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان کے حوالے سے کہا ہےکہ یہ آئی ای دھماکہ اُس وقت ہوا جب وہاں سے سی آر پی ایف کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر آئی ای ڈی نصب کرنے والے جنگجووں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


 


واضح رہےکہ جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے رواں برس 23 جون کوکہا تھا کہ جیش محمد کے جنگجو ایک بار پھر ایک بہت بڑا آئی ای ڈی دھماکہ کرنےکی فراق میں بیٹھے ہیں، لیکن سیکورٹی فورسز ہر محاذ پر پوری طرح تیار ہیں اورجنگجوؤں کے ان منصوبوں پر پانی پھیر دیا جائےگا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 14 فروری کو ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں وادی میں وقوع پذیر ہونے والا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا خود کش حملہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں نہ صرف سی آر پی ایف کے زائد از 40 اہلکار از جان ہوئے تھے بلکہ ہندوستان اور پاکستان جنگ کی دہلیز تک پہنچ گئے تھے۔


 
First published: Jul 05, 2020 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading