آئی جی پی کشمیر نے کہا- پانپور حملے میں لشکرطیبہ کے دو دہشت گرد ملوث
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نےکہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیرکو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں لشکرطیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد ملوث ہیں، جنہیں بہت جلد ہلاک کیا جائےگا۔
- UNI
- Last Updated: Oct 06, 2020 02:23 AM IST

آئی جی پی کشمیر نے کہا- پانپور حملے میں لشکرطیبہ کے دو دہشت گرد ملوث
سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیرکو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد ملوث ہیں، جنہیں بہت جلد ہلاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اس پر سویلین ٹریفک کی نقل وحرکت کی وجہ سے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو حملہ آروں کو جواب دینے میں دقت پیش آتی ہے۔
وجے کمار نے پانپور کے کنڈی زال میں جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'آج بارہ بجکر 45 منٹ پر ہمارے سی آر پی ایف جوان آر او پی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے ان پر اے کے47 سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکارجاں بحق ہوئے۔ جوانوں نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ کراس فائرنگ میں ہمارے مزید دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے'۔ انہوں نے کہا: 'ہم نے ملوثین کی شناخت کرلی ہے۔ ہم انہیں جلد ہلاک کریں گے۔ ملوثین میں سے ایک کی شناخت پاکستان کے رہائشی سیف اللہ اور دوسرا مقامی ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے چاڈورہ میں سی آر پی ایف پرحملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ہمارے ایک اے ایس آئی شہید ہوئے تھے۔ کچھ دن پہلے انہوں نے نوگام میں فائرنگ کی تھی۔ اس کا مطلب کہ یہ ان کی تیسری کارروائی تھی'۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیرکو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد ملوث ہیں، جنہیں بہت جلد ہلاک کیا جائے گا۔