ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی پولس افسران کو سخت ہدایت

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے آج شمالی کشمیر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شمالی کشمیر سے وابستہ پولس افسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور پولیس افسران کو سخت ہدایات دیں۔

  • Share this:
دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی پولس افسران کو سخت ہدایت
دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی پولس افسران کو سخت ہدایت

بارہمولہ: آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے شمالی کشمیر سے وابستہ پولس افسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ انہوں نے کپواڑہ اور بارہمولہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ تاکہ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں کامیاب نہ ہوسکے اور دہشت گردوں کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہ ہوسکے۔ تمام افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں دہشت گرد مخالف مہم کے حوالے سے آئی جی پی کو جانکاری فراہم کی۔


میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے منشیات اسمگلنگ پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی افسران کو تلقین کی گئی تاکہ اس پار نوجوانوں کو اس سرگرمی سے دور رکھا جاسکے اور کشمیر میں امن کو زک پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولس اور عوام کے درمیان رشتے کو مزید تقویت دینے اور انقلابی تبدیلیاں لانے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔ تاکہ مستقبل میں پولس اور عوام کے رشتہ مزید بہتر ہوسکے۔


آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کپواڑہ اور بارہمولہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کپواڑہ اور بارہمولہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔


آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے پولس افسران کو ہدایت دی  کہ وہ آنے والے وقت میں منشیات کی کاروائیوں میں ملوث نیٹ ورک کا قافیہ تنگ کریں اور ان کے خلاف سخت لہجہ اختیار کریں تاکہ کشمیر میں معصوم نوجوان کو اس خطرناک سرگرمی سے دور رکھا جاسکے اور ایک اچھے قوم کی تعمیر ممکن ہوسکے۔ آئی جی پی کشمیر نے شمالی کشمیر میں جاری حالات کے متعلق افسران سے جانکاری حاصل کی۔ تاکہ آنے والے وقت میں علاقے میں حالات پُرامن رہیں اور علاقوں میں جاری امن امان کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ میٹنگ میں  ڈی آئی جی شمالی کشمیر سلیمان چودھری ایس ایس پی بارہمولہ ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امبارکار ایس پی سوپور کے علاوہ ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ بھی موجود تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 02:20 PM IST