ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار، مختلف مقامات پر شجرکاری مہم شروع

سی آر پی ایف کی ایک سو چھہتر بٹالین نے وار پورہ کنزر،پٹن اور باباریشی میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شجر کاری مہم چلائی۔

  • Share this:
عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار، مختلف مقامات پر شجرکاری مہم شروع
سی آر پی ایف کی ایک سو چھہتر بٹالین نے وار پورہ کنزر،پٹن اور باباریشی میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شجر کاری مہم چلائی۔

عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب اور پروگرام منعقد ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز بھی پیش پیش نظر آئی۔ سی آر پی ایف کی ایک سو چھہتر بٹالین نے وار پورہ کنزر،پٹن اور باباریشی میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شجر کاری مہم چلائی۔ یہاں اس مہم کا آغاز سی آر پی ایف کے کمانڈنگ افسر ویکرنت سارگن پانی نےکیا۔ اس موقع پر کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ساتھ ہی سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے کافی تعداد میں شرکت کرکے مختلف اقسام کے درخت لگائے۔ادھر پٹن ،وار پورہ اور باباریشی میں دو سو سے زیادہ درخت لگائے گئے۔


تینوں مقامات پر جانکاری تقاریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شجرکاری سے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔ ایک سو چھہتر بٹالین کے کمانڈنگ افسر نے بتایا کہ یہ دن انتہائی اہم ہے جہاں کورونا وائرس کےقہر نے ہر ایک کی کمرتوڑ کے رکھ دی تو وہی اس وباء کے خاتمے کے لئے شجر کاری اور ماحولیات کو صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دوسرے ماہرین نے بھی بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی سے حالات ایسے خطرناک بن چکے ہیں جن پر اگر قابو نہیں پایا گیا تو انسانی زندگی کے لیے یہ سب خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے زور دیاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو کام کرنا چاہیے۔ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں محکمہ سیاحت،محکمہ جنگلات،جےکے ٹی ڈی سی ،گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ہوٹلئیر کی جانب سے مشترکہ طور پر عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔


گلمرگ میں تمام محکموں کے اعلیٰ افسران اور ملازمین نے شجر کاری بھی کی ۔ساتھ ہی گلمرگ میں صاف وصفائی مہم بھی چلائی گئی۔ تقریب میں جے کے ٹی ڈی سی کے ایم ڈی نثار احمد وانی اور جوائنٹ ڈائریکٹر ٹیورزم کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ ماہرین نے عالمی یوم ماحولیات پر روشنی ڈالی انہوں نے زور دیا کہ سیاحتی مقام گلمرگ کو صاف وشفاف رکھنے میں ہر ایک کواپنا تعاون پیش کرنا چاہے۔ تاکہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آسکیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 05, 2021 07:11 PM IST