ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہند-پاک تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن قائم ہوگا، عمرعبداللہ نے بات چیت کا خیرمقدم کیا

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نےکہا ہےکہ جوڑ توڑکی سیاست اور سیاستدانوں کا مختلف پارٹیوں میں شامل ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے منعقد ہونے کے آثارفی الحال نظر نہیں آ رہے ہیں۔

  • Share this:
ہند-پاک تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن قائم ہوگا، عمرعبداللہ نے بات چیت کا خیرمقدم کیا
ہند-پاک تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن قائم ہوگا، عمر عبداللہ نے بات چیت کا خیرمقدم کیا

کولگام: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نےکہا ہےکہ جوڑ توڑکی سیاست اور سیاستدانوں کا مختلف پارٹیوں میں شامل ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے منعقد ہونے کے آثارفی الحال نظر نہیں آ رہے ہیں، ہند پاک بات چیت اور تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین رشتے استوار ہونےکا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج دمحال ہانجی پورہ کولگام میں سابق اسپیکراور سینئرلیڈر شہید ولی محمد ایتو کی برسی پر منعقدہ جلسے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکیا۔ سینئر لیڈر سکینہ ایتو کے والد مرحوم ولی محمد ایتو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ لیڈران اور ورکروں نے ان کی خدمات کی سراہنا کی۔


عمر عبداللہ نےکہا کہ ڈی ڈی سی ممبران کو محض فوٹو شوٹنگ تک محدود نا رکھا جائے بلکہ انہیں بنیادی سطح پرکام کرنے کے لئے مضبوط بنایا جائے اور انہیں حاصل اختیارات پر علمدرآمد ہو۔
عمر عبداللہ نےکہا کہ ڈی ڈی سی ممبران کو محض فوٹو شوٹنگ تک محدود نا رکھا جائے بلکہ انہیں بنیادی سطح پرکام کرنے کے لئے مضبوط بنایا جائے اور انہیں حاصل اختیارات پر علمدرآمد ہو۔


عمر عبداللہ نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبران کو محض فوٹو شوٹنگ تک محدود نا رکھا جائے بلکہ انہیں بنیادی سطح پرکام کرنے کے لئے مضبوط بنایا جائے اور انہیں حاصل اختیارات پر علمدرآمد ہو، لداخ میں چل رہی سیاسی رسہ کشی اور یوٹی معاملات کے حوالے سے پیش رفت کےحوالے سے انہوں نے کہا کہ یوٹی کا تعین کسی سزا سے کم نہیں۔ لداخ کے لوگوں نے خود یوٹی کے لئے پہل کی، جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔


اس موقع پرنیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال،  ناصر اسلم وانی، سکینہ ایتو، عمران نبی ڈار، عبدالمجید لارمی اور دیگر لیڈران نے خطاب کیا اور مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 09:55 PM IST