உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر کے پلوامہ میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی میں دہشت گردوں کا ساتھی  اسلحہ سمیت گرفتار  

    اس سلسلے میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو حکمت کے ساتھ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور جسمانی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور کئی راؤنڈز برآمد ہوئے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: پلوامہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد ساتھی کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پولیس، 44 راشٹریہ رائفلز اور 183 بٹالیں سی آر پی ایف کی ٹیموں نے مشترکہ کاروائئ کے دوران ضلع پلوامہ کے پچہار علاقے میں ناکے کے پاس ایک نوجوان کو مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے پایا۔ سیکورٹی فورسز نے مشکوک نوجوان کو چیلنج کیے جانے پر اس نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی اور ناکہ پارٹی پر فائرنگ کرنے کی بھی کوشش کی۔

    اس سلسلے میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو حکمت کے ساتھ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور جسمانی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور کئی راؤنڈز برآمد ہوئے۔ نوجوان کی شناخت راحیل شوکت ڈار ولد شوکت احمد ڈار ساکنہ درابگام پلوامہ راجپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

    مذکورہ نوجوان چند روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا اور پولیس اسٹیشن راج پورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 04/2022، U/S 307IPC.7/25 آرمز ایکٹ راجپورہ پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یوم جہموریہ کے حوالے سے کسی بھی ناخشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز  کافی متحرک ہے ۔ فورسز کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور خصوصی مشترکہ ناکے بھی قائم کیے گیے ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: